پاکستان کا کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت میں چین کیساتھ تعاون کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ملاقات میں ای گورننس اور ڈیجیٹل معیشت میں شراکت داری بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا، پاکستان، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے عمل میں چین کے تجربات سے بھرپور استفادہ کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ اور چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور چین نے کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک نے ای گورننس اور ڈیجیٹل معیشت میں شراکت داری بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے عمل میں چین کے تجربات سے بھرپور استفادہ کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے سے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا۔ ملاقات میں پاکستانی طلبا کے لیے چین میں مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سائنس کے ڈگری پروگرامز میں داخلوں کے مواقع پر بھی بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ، آئی سی ٹی، اے آئی، اور ڈیجیٹل گورننس میں تربیتی تعاون پر بھی غور کیا گیا تاکہ پاکستانی نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل ہو سکے۔
یہ منصوبے دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار اسٹریٹجک شراکت داری کا مظہر ہیں۔ پاکستان اور چین سی پیک کے تحت ڈیجیٹل کوریڈور کے تحفظ کے لیے کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی) کے قیام پر بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔ اس کا مقصد ڈیجیٹل ٹریفک اور ڈیٹا کے بہاؤ کو محفوظ بنانا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی تعاون میں اضافے کا عکاس ہے۔ یہ اقدامات پاکستان اور چین کے درمیان تکنیکی تعاون کو مزید مستحکم کریں گے اور دونوں ممالک کی ڈیجیٹل معیشتوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دونوں ممالک ملاقات میں کے درمیان اور چین چین کے پر بھی
پڑھیں:
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط
نجی ٹی وی کے مطابق یو اے ای پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کیلئے تعاون کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے، یہ معاہدہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اور یو اے ای ایوان صنعت و تجارت کے درمیان طے پایا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کر دیے گئے۔ شیخ عبداللہ بن زاید کا کہنا تھا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے جبکہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک بہت سے منصوبوں پر مشترکا کام کررہے ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یو اے ای نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر یاد داشتوں پر دستخط کئے گئے۔
دونوں ممالک کے نائب وزرائے اعظم کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ بھی ہوا۔ اس موقع پر قومی ورثہ ثقافت ڈویژن اور وزارت ثقافت یو اے ای کے درمیان ثقافتی تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے گئے، خارجہ وزارتوں کے درمیان قونصلر امور کیلئے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر تعاون کی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق یو اے ای پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کیلئے تعاون کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے، یہ معاہدہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اور یو اے ای ایوان صنعت و تجارت کے درمیان طے پایا۔