مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ گلیکسی اے 56 کی ٹرینڈنگ اسمارٹ فون کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ تاہم، اس ہفتے کی ٹاپ 10 ڈیوائسز میں متعدد نئی انٹریاں ہیں۔
گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:
فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 56 جبکہ دوسرے نمبر پر انفنکس نوٹ 50 پرو + (نئی انٹری) موجود ہے۔شیاؤمی 15 الٹرا ہواوے پورا ایکس تیسرے (نئی انٹری)،سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چوتھے، گوگل پکسل 9 اے پانچویں (نئی انٹری) اور شیاؤمی پوکو ایف 7 الٹرا چھٹے نمبر (نئی انٹری) پر ہیں۔سام سنگ گلیکسی اے 36 ساتویں، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو آٹھویں سام سنگ گلیکسی اے 55 نویں اور 10 ویں نمبر پر ریئل می پی الٹرا (نئی انٹری) براجمان ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پی ٹی آئی والے ملاقاتیوں کی فہرست بدل کر ملبہ حکومت پر ڈال دیتے ہیں: عظمیٰ بخاری
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اپنے اندرونی اختلافات کا ملبہ حکومت پر ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر کسی کو کوئی پابندی نہیں لگائی۔ پی ٹی آئی والے خود ہی ملاقات کرنے والوں کی فہرستیں تبدیل کرتے ہیں اور بعد میں ملبہ پنجاب حکومت پر ڈال دیتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو سہولت دیتے ہوئے ہفتے میں دو دن منگل اور جمعرات ملاقاتوں کی اجازت دی۔ ہمیں علیمہ خان یا کسی اور سے مسئلہ نہیں، مسئلہ خود پی ٹی آئی کے اپنے لوگوں کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما ہر ہفتے فرمائشی گرفتاریاں اور فوٹو سیشن جیل کے باہر منعقد کرتے ہیں تاکہ عوام کی ہمدردیاں حاصل کی جا سکیں۔ ان کے لوگ خود ہی پولیس وین میں بیٹھتے ہیں اور خود ہی اگلے چوک پر اتر جاتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب آئین و قانون کے مطابق کام کر رہی ہے، اور پی ٹی آئی کو چاہیے کہ سنجیدہ سیاست کرے نہ کہ ڈرامے بازی سے عوام کو گمراہ کرے۔