ناران، جھیل سیف الملوک روڈ پر گلیشیئر گھروں اور ہوٹلز پر آ گرا
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر گلیشیئر گھروں اور ہوٹلز پر آ گرا۔
تفصیلات کے مطابق آبادی نہ ہونے کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ناران، برف باری سے بند جھیل سیف الملوک سڑک کھل گئیمانسہرہ کے پر فضا مقام ناران میں غیر متوقع برف باری...
انتظامیہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ گلیشیئر گرنے سے 2 ٹربائن متاثر ہوئیں جبکہ 5 گھروں اور 3 ہوٹلز کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ ناران روڈ گزشتہ 4 ماہ سے بند ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ
حیدرآباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گاؤں جھنڈو کھوسو آمد ہوئی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ کیا، بلاول بھٹو زرداری نے گاؤں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو ان کے گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد دیں۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی گئی کہ گاؤں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے 209 گھر متاثر ہوئے جس میں سے 135 سے زائد گھر تعمیر ہوچکے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے متاثرین سیلاب سے کہا کہ ہم نے خواتین کو ان گھروں کا مالک بنایا ہے تاکہ ایک پوری نسل ترقی کرسکے۔
Post Views: 4