اوکاڑہ کے تھانہ صدر دیپالپور کی حدود میں نابینا حافظ قرآن کے قتل کا معمہ 72 گھنٹے میں حل کرلیا، باپ کے قتل میں بیٹی ملوث نکلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے شادی میں رکاوٹ بننے پر فائرنگ کرکے باپ کو قتل کیا، ملزمہ نے اعتراف جرم کرلیا جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ڈی پی او راشد ہدایت کے مطابق پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقے سے 72 گھنٹے میں ملزمہ کو ٹریس کیا، انہوں نے کہا کہ ٹھوس شہادت اور مربوط چالان مرتب کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ڈی پی او اوکاڑہ نے کہاکہ کسی کو ناحق قتل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

راولپنڈی میں چالیس سالہ شخص کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی گئی

راولپنڈی تھانہ روات کے علاقے اوجریالہ گاؤں میں اندھے قتل کی واردات ہوئی جس میں چالیس سالہ شخص کو ہاتھ کمر سے باندھ کر فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد لاش کنویں میں پھینک دی گئی۔

پولیس کے مطابق فصل کی دیکھ بھال کرنے اور مویشی چرانے کے لیے کھیتوں میں جانے والے مقامی شخص نے کنویں میں نعش دیکھ کرپولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 کو طلب کرکے ریسکیو ٹیم کے ذریعے لاش کو کنویں سے نکلوایا۔

پولیس حکام کا کہنا تھاکہ لاش تیس سے چالیس سالہ شخص کی ہے جس کی داڑھی ہے، اس کے دونوں ہاتھ کمر پر بندھے ہوئے تھے جبکہ سینے پر گولی لگی ہوئی تھی، لاش کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔

پولیس نے فرانزک ماہرین کی جانب سے شواہد اکٹھے کیے جانے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقتول کی شناخت کے لیے ملحقہ علاقوں سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں اور مزید قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین پی اینڈ ڈی نے والڈ سٹی کے تین منصوبوں کیلئے اجلاس طلب کرلیا
  • راولپنڈی میں چالیس سالہ شخص کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی گئی
  • ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
  • اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا
  • کراچی؛ پانی کی ٹینکی کے اوپر سویا شخص نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل
  • کراچی، ناظم آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، دو بچے زخمی
  • پشاور، پولیس کا شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج
  • پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا
  • پشاور پولیس کا انوکھا اقدام، شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج