نئی کینالز کی تعمیر کیخلاف پیپلز پارٹی کے سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
نئی کینالز کی تعمیر کیخلاف پیپلز پارٹی کے سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز)نئی کینالز کی تعمیر کے خلاف پیپلز پارٹی کے سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، احتجاج کے دوران گھوٹکی، تھرپارکر، شکارپور، قمبر شہدادکوٹ و دیگر شہروں میں وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
جیکب آباد میں دریائے سندھ سے نئے کینال نکالنے کیخلاف پیپلز پارٹی کی جانب سے ریلی نکال کر پریس کے سامنے نعرے بازی کی گئی۔ جیکب آباد سٹی صدر شوکت گھنیو کی سربراہی میں نکالی گئی ریلی پیپلز سیکریٹریٹ سے لیکر پریس کلب پہنچی، ریلی کے شرکا نے نئے کینال نامنظور کے نارے بلند کئے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ سے 6کینال نکالنے کا عوام دشمن منصوبہ فوری بند کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ چولستان کو زرخیز بنانے کیلئے سندھ کو بنجر کرنے کی شازش کی جارہی ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ارسا ایکٹ کے تحت سندھ کو حصے کا پانی نہیں دیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ کینال نکالنے والے فیصلے کو واپس لیکرعوام کی بے چینی دورکی جائے۔دریائے سندھ: کوٹری ڈان اسٹریم میں پانی کی شدیدقلت سے انسانی اور آبی حیات متاثر، سیکڑوں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں ۔
نواب شاہ میں بھی پیپلزپارٹی کی جانب سے کینالوں کی تعمیر کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ پیپلزسیکریٹریٹ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔کارکنان نے مطاہرے کے دوران پریس کلب کے سامنے نئے کینال بنانے کے خلاف نعرے بازی کی۔لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے کینال منصوبہ کے خلاف ریلی نکال کراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ ریلی کے شرکا نے مختلف راستوں کا گشت کر کے جناح باغ چوک پردھرنا دیا۔ایم پی اے جمیل سومرو کا کہنا تھا کہ کینالز کے خلاف ساری سندھ سراپا احتجاج ہے۔
تھرپارکر میں بھی دریائے سندھ سے کئنال نکالنے کے خلاف پی پی پی کی جانب سے مٹھی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ صادق فقیرچوک سے کشمیر چوک تک نکالی گئی ریلی میں مقامی رہنماں نے شرکت کی۔رہنماوں کا کہنا تھا کہ سندھ کے وسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، صدر زرداری مشترکہ پارلیمنٹ میں کینال منصوبوں پر واضح موقف دے چکے ہیں، بلاول بھٹو 4 اپریل کے بعد ہر ضلع ہیڈ کوارٹر میں جا کرجلسے کریں گا۔
گھوٹکی میں سندھ دریا سے کینال نکالے جانے کے خلاف پیپلز پارٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا، ضلعی ہیڈ کوارٹر میرپور ماتھیلو میں گھنٹہ گھر سے بھٹائی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت پی پی پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سکندر علی لاکھو نے کی، ریلی کے شرکا نے وفاقی حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔
دریاوں میں پانی کے بہا میں خطرناک حد تک گراوٹ، بارشوں کی کمی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔قمبرشہدادکوٹ میں دریائے سندھ پر کنالز بنانے کے خلاف پیپلز پارٹی نے احتجاجی ریلی نکالی۔ پیپلزپارٹی کارکنان نے ضلعی صدر قمرالدین گوپانگ کی زیرقیادت ریلی نکالی۔ریلی میں کاشتکاروں اور دکانداروں نے بھی شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے مرکزی بھٹوچوک پردھرنا دے کر ٹریفک معطل کر دی۔
ترجمان سندھ حکومت اور ایم پی اے سعدیہ جاوید نے بیان میں کہا کہ پی پی کا 6 کینال منصوبے کیخلاف احتجاج، عوام کی آواز ہے، پی پی ہمیشہ سندھ کے پانی کے مسئلے پر جدوجہد کرتی آئی ہے۔ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی کالاباغ ڈیم کیخلاف جنگ لڑی، آج کے احتجاج سے وفاق کو دستبردار ہونے پر مجبور کرینگے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کی تعمیر سندھ کے
پڑھیں:
آئی ایس او کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے اسرائیل کیخلاف احتجاجی ریلی
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ غزہ و فلسطین میں بہتا ہوا بے گناہ مسلمانوں کا خون، چیخیں مارتی ماں، معصوم بچوں کی لاشیں اور تباہ شدہ گھروں کے یہ سب صرف ایک خطے کا المیہ نہیں بلکہ یہ پوری مسلم امہ کے ضمیر پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں غزہ میں جاری حالیہ جارحیت، او آئی سی قرارداد اور شراکہ تنظیم اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی گئی، فلسطینی شہداء، بچے، مردوں اور خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی، شرکاء ریلی سے صوبائی رہنماء حسن رضا اور ضلعی صدر علی مصدق نے کہا کہ غزہ و فلسطین میں بہتا ہوا بے گناہ مسلمانوں کا خون، چیخیں مارتی ماں، معصوم بچوں کی لاشیں اور تباہ شدہ گھروں کے یہ سب صرف ایک خطے کا المیہ نہیں بلکہ یہ پوری مسلم امہ کے ضمیر پر ایک سوالیہ نشان ہے، ہر دن ایک قیامت ہے، جو فلسطینی مسلمانوں پر ٹوٹتی ہے اور ہر رات ایک اندھیرا ہے، جو ہماری بے حسی کو مزید عیاں کرتا ہے، لیکن سب سے زیادہ تکلیف دہ منظر وہ نہیں، جو غزہ میں ہے بلکہ وہ خاموشی ہے، جو مسلم و عرب حکمرانوں کے محلات میں گونج رہی ہے، وہ زبانیں جو کبھی اسلام کے دفاع کی بات کرتی تھیں، آج سامراجی طاقتوں کے تلوے چاٹنے میں مصروف ہیں۔
رہنمائوں نے کہا کہ وہ ہاتھ جو مظلوم کی مدد کیلئے اٹھنے چاہیئے تھے، آج صرف کاروباری معاہدوں پر دستخط کرنے کیلئے حرکت میں آتے ہیں، قرآن ہمیں بار بار یاد دلاتا ہے، اللہ کو ظالموں کے اعمال سے غافل نہ سمجھو، غزہ کی مائیں اپنے بچوں کو کفن پہنا کر دفنا رہی ہیں اور تم چمکتی میزوں پر بیٹھ کر سودے طے کر رہے ہو، تمہاری فوجیں اپنے ہی عوام کو دبانے میں مصروف ہیں، لیکن فلسطین کیلئے ایک قدم نہیں اٹھتا، جان لو وقت قریب ہے، جب یہ خاموشی تمہارے لیے وبال بنے گی، جب زمین کانپے گی اور اللہ کا قہر تم پر نازل ہوگا، یہ وقت ہے جاگنے کا، ابھی بھی وقت ہے کہ اپنے دلوں کو جھنجھوڑو، ظلم کے خلاف کھڑے ہو جاو، مظلوم کا ساتھ دو، ورنہ وہ دن دور نہیں، جب تاریخ تمہیں رسوائے زمانہ قرار دے گی۔