پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 800 روپے کمی کے بعد 317800 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 686 روپے کمی کے بعد 272462 روپے کا ہو گیاہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 06 ڈالر کمی کے بعد 3021 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا سونے کی قیمت میں کے بعد
پڑھیں:
چین پر نئی امریکی پابندیوں سے تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
امریکا کی جانب سے چین پر نئی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تین فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
امریکی خام تیل کی قیمت دو ڈالر بڑھ کر 64.45 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی دو ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 67.85 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر پابندیاں برقرار رہیں اور سپلائی میں مزید رکاوٹیں آئیں تو مستقبل میں قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
Post Views: 3