12 سالہ امریکی لڑکے کا کارنامہ، نیوکلیئرفیوژن ری ایکٹربنا لیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)امریکا کے شہر میمفس سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ لڑکے جیکسن اوسوالٹ نے ایک حیران کن کارنامہ انجام دیا ہے، اس نے اپنے بیڈروم میں نیوکلیئر فیوژن ری ایکٹر بنا لیا، جس کے بعد ایف بی آئی نے اس کے گھر کا دورہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق جیکسن نے اپنی کہانی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی، جہاں اس نے بتایا کہ میں نے صرف 12 سال کی عمر سے چند دن پہلے ایک فنکشنل نیوکلیئر فیوژن ری ایکٹر بنانے میں کامیابی حاصل کی۔ اس کا کہنا تھا کہ مجھے یہ خیال مشہور سائنسدان ٹیلر ولسن کی TED Talk دیکھ کر آیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی اغوا
کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی لاپتہ ہوگئی، جس کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق 16 سالہ لڑکی دوپہر 2 بجے مدرسہ پڑھنے گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی۔
بھائی کے مطابق بہن کے لاپتہ ہونے کے بعد نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ اس نے لڑکی کو اغوا کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق مغوی لڑکی کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔