چلی کے وسطی ساحلی علاقے میں 5.5 شدت کا زلزلہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
سانتیاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)چلی کے وسطی ساحلی علاقے میں 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ)کے مطابق چلی کے وسطی ساحلی علاقے کے قریب پیر کو5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
(جاری ہے)
زلزلے کی گہرائی 57 کلومیٹر(تقریبا 35 میل(تھی۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی فوری جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی، تاہم مقامی حکام صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پاڑہ چنار میں زہریلا کھانا کھانے سے 150 افراد کی حالت غیر
زہریلا کھانا کھانے سے ضلع کرم کے علاقے پاڑہ چنار میں 150 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاڑہ چنار میں شادی میں زہریلا کھانا کھانے سے بچوں سمیت ڈیڑھ سو افراد کی حالت غیر ہو گئی، جن میں سے 100 سے زائد بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال لے جایا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر بچوں کی طبیعت فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے بگڑی ہے۔ یہ افسوس ناک واقعہ پاڑہ چنار کے نواحی علاقے شلوزان دوراوی میں شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے پیش آیا، ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں اکثریت بچوں کی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر خالد عمران نے بتایا کہ تمام متاثرہ بچوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور اسپتال میں تمام تر طبی سہولیات موجود ہیں، اسپتال کے ایم ایس کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچوں کو بھرپور طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے پاڑہ چنار میں راستوں کی بدستور بندش سے اشیائے ضروریہ کی قلت ہے، امن معاہدوں کے اعلانات کے باوجود پاڑہ چنار کے راستے گزشتہ کئی مہینوں سے بند ہیں اور اشیائے تجارت شہر تک نہیں پہنچ پا رہی ہیں جس کے باعث حالات کافی مخدوش ہیں۔