قمبر شہداد کوٹ: پولیس مقابلہ, 1 زخمی سمیت 2 ڈاکو گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
پولیس نے قمبر شہداد کوٹ میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 1 زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
کوٹ ادو میں پولیس نے موہانہ گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق قمبر شہداد کوٹ کے علاقے محمودآباد روڈ پر فائرنگ کے تبالے کے بعد متعداد جرائم میں مطلوب ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان سے درج مقدمات کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ، 50 سالہ خاتون زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
واقعہ سیکٹر 5/G مدینہ کالونی میں ایک گھر کے اندر پیش آیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 50 سالہ ثوبیہ زوجہ سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
فائرنگ کے محرکات تاحال واضح نہیں ہو سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔