عالمی سطح پر انسداد تپ دق کے شعبے میں قابل ذکر نتائج حاصل ہوئے، اہلیہ چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
عالمی سطح پر انسداد تپ دق کے شعبے میں قابل ذکر نتائج حاصل ہوئے، اہلیہ چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ اور ڈبلیو ایچ او کی خیر سگالی سفیر برائے انسداد تپ دق اور ایڈز ، محترمہ پھنگ لی یوان نے تپ دق کے عالمی دن کے موقع پر ڈبلیو ایچ او کی ورچول کانفرنس کو ایک تحریری پیغام بھیجا۔
منگل کے روز پھنگ لی یوان نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مضبوط اقدامات اور بین الاقوامی برادری کی طویل مدتی کوششوں سے عالمی سطح پر انسداد تپ دق کے شعبے میں قابل ذکر نتائج حاصل ہوئے اور سال 2000 سے اب تک کامیابی کے ساتھ 79 ملین مریضوں کی زندگیاں بچائی گئی ہیں جو ایک حیرت انگیز کامیابی ہے۔پھنگ لی یوان نے کہا کہ چینی حکومت تپ دق کی روک تھام اور علاج کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ اسے چین کی صحت مند حکمت عملی میں شامل کیا گیا ہے، اور قومی منصوبے کے تحت انسداد کے اقدامات کو مسلسل بہتر بنایا گیا ہے،
اور اس کی روک تھام کی سطح کو بھرپور طریقے سے بلند کیا گیا ہے۔ تپ دق کی روک تھام اور کنٹرول کے کارکنوں کی انتھک کوششوں کی بدولت چین میں تپ دق کے مریضوں کی صحت یابی کی شرح 90 فیصد سے اوپر رہی ہے۔پھنگ لی یوان نےمزید کہا کہ انسداد تپ دق کے لیے اب بھی بہت سی مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے اور تپ دق کے خاتمے کے لیے ابھی ایک طویل سفر طے کرنا ہے جس کے لیے بین الاقوامی برادری کو مل کر کام کرنے، سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کرنے اور فعال اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
اوورسیز کانفرنس انتہائی مؤثر رہی، زبردست نتائج سامنے آئیں گے، رانا گلزار
اوور سیز پاکستانی رانا گلزار نے کہا ہے کہ اوورسیز کانفرنسز پہلے بھی ہوچکی ہیں، لیکن اس بار ہونے والی کانفرنس بہت ہی مؤثر تھی، تارکین وطن بہت پُرجوش تھے، اور اب اس کانفرنس کے زبردست نتائج سامنے آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں ‘اوورسیز کنونشن بہت شاندار تھا لیکن کچھ غلطیاں بھی تھیں جنہوں درست ہونا چاہیے’
وی نیوز ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے رانا گلزار نے کہاکہ اوورسیز کانفرنس کے زبردست نتائج کی توقعات ہیں، حال ہی میں بیرون ملک سے آنے والی رقوم تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچیں، اس کانفرنس کے بعد ترسیلات زر میں مزید اضافہ ہوگا۔
انہوں کہاکہ اوور سیز پاکستانیوں کے حوالے سے ایک غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ یہ لوگ باہر جاکر وطن کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں، حالانکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے، کیوں کہ صرف لندن میں 29 لاکھ سے زیادہ پاکستانی رہتے ہیں، اگر دو چار درجن لوگ غلط حرکات کرتے ہیں تو اسے اوورسیز پاکستانیوں سے نہیں جوڑا جا سکتا۔
رانا گلزار نے کہاکہ انہیں صحافی بننے کا شوق تھا، مگر ایک دوست کے مشورے سے صحافت چھوڑ دی تھی، البتہ وہ اخباروں میں لکھتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں اردو زبان کی ترقی کے لیے گزشتہ پانچ سال سے کانفرنسز کروا رہے ہیں۔
انہوں نے بلوچستان سے محبت کی کہانی سناتے ہوئے کہاکہ 1999 میں وہ اسلام آباد سے نوکری چھوڑ کر خضدار چلے گئے۔ ’میرا خاندان اور دوست اس فیصلے پر حیران تھے، مگر میں یونائیٹڈ نیشن کے ساتھ 8 سال تک کام کرتا رہا، بلوچستان کے لوگ بہت زیادہ مہمان نواز ہیں۔‘
رانا گلزار نے کہاکہ 8 سال تک بلوچستان میں گراس روٹ پر کام کرنے کی وجہ سے مجھے بلوچستان کے گاؤں گاؤں کے وسائل و مسائل کا ادراک ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم مسلسل بلوچستان کی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں، انشااللہ ہم جلد بڑی کامیابی حاصل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں اوورسیز پاکستانی اپنا سرمایہ پاکستان لائیں اور ملک کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو بے نقاب کریں، وزیراعظم شہباز شریف
رانا گلزار نے کہاکہ میں 100 سے زیادہ ممالک کے دورے کر چکا ہوں، لوگ بیرون ممالک جاکر بھی ملک سے انتہائی محبت کرتے ہیں، اور وطن عزیز کی ترقی کے خواہاں ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اوورسیز پاکستانی اوورسیز کانفرنس پاکستان تارکین وطن رانا گلزار زبردست نتائج وطن عزیز وی نیوز