UrduPoint:
2025-04-22@02:01:29 GMT

امریکی فوج کے خفیہ منصوبے گروپ چیٹ میں لیک ہو گئے

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

امریکی فوج کے خفیہ منصوبے گروپ چیٹ میں لیک ہو گئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 مارچ 2025ء) سگنل میسیجنگ ایپ پر ہونے والی چیٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے کئی ارکان، بشمول نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ بھی شامل تھے اور مبینہ طور پر حوثیوں کے خلاف آئندہ فوجی حملوں کے بارے میں بات چیت کر رہے تھے۔

’دی اٹلانٹک‘ کے ایڈیٹر اِن چیف جیفری گولڈبرگ نے پیر کے روز انکشاف کیا کہ انہیں سگنل میسیجنگ ایپ کے ایک ایسے گروپ میں شامل کر لیا گیا تھا، جس میں قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز اور نائب صدر جے ڈی وینس کے نام سے بنے اکاؤنٹ بھی شامل تھے۔

امریکہ نے خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا

جیفری گولڈبرگ نے کہا کہ ابتدائی طور پر ان کا خیال تھا کہ یہ پیش رفت حقیقی نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا، ''مجھے انتہائی شبہ تھا کہ یہ ٹیکسٹ گروپ حقیقی ہے، کیونکہ میں یقین نہیں کر سکتا تھا کہ امریکہ کی قومی سلامتی کی قیادت مستقبل کے جنگی منصوبوں کے بارے میں سگنل پر بات چیت کرے گی۔

‘‘ صحافی کو حملوں سے بہت پہلے ہی ان کا علم ہو گیا تھا

گولڈبرگ جس گروپ چیٹ میں تھے، وہاں یمن میں حوثی باغیوں پر فضائی حملوں کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پندرہ مارچ کو امریکہ نے یمن میں باغیوں کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

گولڈبرگ کا کہنا ہے کہ ان کے ہوتے ہوئے گروپ چیٹ میں فوجی حملوں کے اہداف اور اوقات کے بارے میں بات چیت ہو رہی تھی۔

انہوں نے لکھا کہ وہ اس تاثر میں تھے کہ چیٹ گروپ جعلی ہے، لیکن جب یمن پر امریکی حملوں کی اطلاع ملی تو انہیں احساس ہوا کہ یہ اصلی تھا۔

ایران پر حملے کا اسرائیلی پلان: سابق سی آئی اے اہلکار کا خفیہ دستاویزات لیک کرنے کا اعتراف

انہوں نے لکھا، ''حقیقت کا احساس ہونے کے بعد، جو صرف چند گھنٹے پہلے تقریباً ناممکن لگ رہا تھا، میں نے خود کو سگنل گروپ سے الگ کر لیا۔

‘‘

امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان برائن ہیوز نے بتایا کہ جو میسیجز رپورٹ ہوئے ہیں، وہ اصلی معلوم ہوتے ہیں اور اس بات کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ ایک غیر متعلقہ نمبر کو اس گروپ میں کیسے شامل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گروپ چیٹ میں ہونے والی بات چیت سینیئر حکام کے درمیان پالیسی امور پر تبادلہ خیال تھی۔

ڈیموکریٹ قانون سازوں میں غم و غصہ

پیر کے روز جب ایک صحافی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اس حوالے سے سوال کیا، تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں ''اس بارے میں کچھ معلوم نہیں اور وہ پہلی بار صحافی کے منہ سے اس کے متعلق سن رہے ہیں۔

‘‘

بعد ازاں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے کہا، ''صدر ٹرمپ کو قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز سمیت اپنی قومی سلامتی ٹیم پر مکمل اعتماد ہے،‘‘ جس نے بظاہر گولڈبرگ کو اس گروپ چیٹ میں شامل کر لیا۔

تاہم وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ گروپ میں جنگ کا کوئی منصوبہ شیئر نہیں کیا جا رہا تھا۔

ہیگستھ نے نامہ نگاروں کو بتایا، ''کوئی بھی جنگی منصوبوں کا پیغام نہیں بھیج رہا تھا اور مجھے اس بارے میں بس اتنا ہی کہنا ہے۔

‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ گولڈبرگ ''دھوکہ باز‘‘ اور ''بدنام، نام نہاد صحافی‘‘ ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں صدر ٹرمپ سے متعلق 'دی اٹلانٹک‘ کی تنقیدی رپورٹنگ کا حوالہ بھی دیا۔

کانگریس کے ڈیموکریٹ اراکین نے تاہم اس معاملے میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سینیئر ڈیموکریٹ رکن حکیم جیفریز کا کہنا تھا کہ کانگریس کو یہ جاننے کے لیے تحقیقات کرنا چاہییں کہ کیا ہوا ہے، تاکہ ''قومی سلامتی کی اس قسم کی خلاف ورزی کو دوبارہ ہونے سے روکا جا سکے۔

‘‘ صحافی گولڈبرگ نے کیا کہا؟

دریں اثنا پی بی ایس نیوز سے بات کرتے ہوئے گولڈبرگ نے کہا، ''ان کی قسمت اچھی تھی کہ وہ میرا نمبر تھا، جسے اس گروپ میں شامل کیا گیا تھا۔ کم از کم یہ کسی ایسے شخص کا نمبر نہیں تھا، جو حوثیوں کا حامی تھا کیونکہ وہ ایسی معلومات شیئر کر رہے تھے جن کے نتیجے میں اس آپریشن میں شامل افراد کی جانوں کو خطرہ ہو سکتا تھا۔‘‘

سگنل ایک ایسی میسیجنگ ایپ ہے، جو دیگر آن لائن چیٹنگ ایپس کے مقابلے میں زیادہ محفوظ تصور کی جاتی ہے۔ اسی وجہ سے صحافی اور امریکی حکام سگنل کو دیگر ایپلیکیشنز کے استعمال پر ترجیح دیتے ہیں۔

ادارت: مقبول ملک

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قومی سلامتی گولڈبرگ نے گروپ میں انہوں نے بات چیت کا کہنا کر لیا تھا کہ

پڑھیں:

چائنا میڈیا گروپ  کے  ایونٹ   “گلیمرس چائینیز   2025 ”  کا  کامیاب انعقاد 

چائنا میڈیا گروپ  کے  ایونٹ   “گلیمرس چائینیز   2025 ”  کا  کامیاب انعقاد  WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ایک ایونٹ “گلیمرس چائینیز   2025 ”   جو اقوام متحدہ کے چائنیز ڈے  کی تقریب  کے حوالے سے تھا ،دنیا کے متعدد ملکوں میں کامیابی سے منعقد کیا گیا  ۔اس ایونٹ میں  سمندر  پار  چینی سیکھنے والوں کو سی ایم جی کے بہترین پروگرام دیکھتے ہوئے چینی زبان کی کشش  اور اس کے لطف کو حاصل کرنے کا موقع ملا ۔

متعلقہ  ویڈیوز سی ایم جی کے ٹی وی چینلز، سی جی ٹی این کے بیرون ملک سوشل میڈیا  پلیٹ  فارمز  اور بیرون ملک مین  اسٹریم چینی میڈیا پلیٹ فارمز پر  بھی نشر کی جا چکی ہیں  جنہیں اب تک 15 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

متعدد غیر ملکی ٹی وی اسٹیشنوں اور نئے میڈیا پلیٹ فارمز جیسے شمالی امریکہ میں آئی ٹاک بی بی ، اسکوپر نیوز ایپ ،نے سی ایم جی کے  تیار کردہ چینی  زبان و  ثقافت  کے پروگراموں کی تشہیر اور نمائش کی ، جس سے  دنیا بھر میں 120 ملین سے زیادہ صارفین  تک رسائی حاصل ہوئی ۔ “گلیمرس چائینیز   ”  چائنا میڈیا گروپ  کے     اوور سیز  پروگرامز میں  ایک اہم  ثقافتی  سلسلہ ہے، جو چینی  زبان و ثقافت کے عالمی اثر و رسوخ کو بڑھاتا ہے اور  پروگراموں کی اعلی معیار کی  نمائشوں اور نشریات، ثقافتی تجربے و تبادلے  کے ذریعے دنیا کی متنوع ثقافتوں کی باہمی سیکھ اور مشترکہ ترقی کو فروغ دیتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی صدر کا 10 سال قبل دورہ پاکستان دوستانہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چین، دنیا کی پہلی ہیومنائیڈ روبوٹ ہاف میراتھن کا انعقاد چین اور گبون نے سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے، چینی صدر چین اور ایکواڈور جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، چینی صدر سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئے پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، وزیراعظم کا خراج تحسین چینی بحریہ نے غیر قانونی طور پر علاقائی پانیوں میں داخل ہو نے والے فلپائنی جہاز کو سمندری حدود سے باہر نکال دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کینالز نکالنے کے خلاف احتجاج جاری، وکلا کا ببرلو بائی پاس پر چار روز سے دھرنا
  • امریکی سیکرٹری دفاع نے نجی گروپ میں بھی یمن حملوں کی تفصیلات شیئر کیں، امریکی اخبار
  • خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، خوارج کمانڈر ذبیح اللّٰہ سمیت 6 دہشتگرد ہلاک
  • چائنا میڈیا گروپ  کے  ایونٹ   “گلیمرس چائینیز   2025 ”  کا  کامیاب انعقاد 
  • امریکی وزیر دفاع نے حساس معلومات نجی چیٹ گروپ میں شیئر کیں، ملکی میڈیا
  • امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کو ایک بار پھر حساس فوجی معلومات کو غیر مجاز لوگوں سے شیئرکرنے کے الزمات کا سامنا
  • امریکی سیکریٹری دفاع پر دوسری بار یمن حملوں سے متعلق خفیہ معلومات سگنل پر شیئر کرنے کا الزام
  • خیبر پختونخوا، پہاڑی علاقوں میں تعمیرات ریگولیٹ کرنے سے متعلق فیصلہ
  • سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ،5دہشت گرد ہلاک
  • امریکا پر ’ارب پتی قبضہ‘ کیخلاف ایک ہی روز میں 4 سو سے زیادہ مظاہرے