حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں ڈمپر مافیا کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی کراچی کو ایک ہفتے کے لئے میرے حوالے کریں، اگر ایک بھی ڈمپر کا حادثہ ہوا تو گورنر شپ سے استعفی دے دوں گا۔حیدرآباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مختلف اہم مسائل پر اپنی رائے دی اور شہر کی ترقی کے لئے اقدامات کا اعلان کیا۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا ہے، جو ہمارے ہی بچوں کو کچل رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر میئر کراچی کو ان کے زیر نگرانی دے دیا جائے تو شہر کی پرانی سڑکیں فوری طور پر بحال کر دی جائیں گی۔گورنر سندھ نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ وہ ایم کیو ایم میں مکمل طور پر ضم ہو جائے تاکہ سندھ کی سیاست میں مزید استحکام آ سکے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حیدرآباد آ کر آئی ٹی کے ٹیسٹ لیے تھے، لیکن پانچ ماہ گزرنے کے باوجود کورسز کی تکمیل میں تاخیر ہو رہی ہے۔ اگر میں تاخیر کی وجہ بتاؤں تو پورا حیدرآباد سڑکوں پر نکل آئے گا، لیکن میں نے صبر کا دامن تھاما ہوا ہے۔انہوں نے کراچی گورنر ہاؤس میں ہونے والی مختلف سماجی سرگرمیوں کا ذکر کیا، جہاں روزانہ 50 ہزار بچے ایڈوانس آئی ٹی کورسز کر رہے ہیں اور روزانہ افطار ڈنر کے دوران مختلف انعامات جیسے پلاٹ، موٹربائیک اور عمرہ ٹکٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اب تک 10 لاکھ راشن اور 12 ہزار سے زائد مفت لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا چکے ہیں، اور ایک روپیہ لیے بغیر اربوں روپے کے کام گورنر ہاؤس کر رہا ہے۔کامران ٹیسوری نے سندھ کے عوام کے تاریخی استقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے لوگوں نے جس محبت سے استقبال کیا ہے، میں ان کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے شہریوں کو یہ اختیار دیا کہ اگر پولیس والے انہیں ناجائز تنگ کریں، تو وہ کہہ سکتے ہیں کہ گورنر ہمارا بھائی ہے، اور اس طرح سے ان کی عزت و توقیر میں اضافہ ہوگا۔

گورنر سندھ نے حیدرآباد میں آنے والے وقت کے مزید چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ ہم کمزور رہیں اور وہ آ کر ہم پر قبضہ کر لیں، لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ آدھا قبضہ تو ہوگیا ہے، بلدیہ پر قبضہ نہیں ہوا کامران ٹیسوری نے خطاب کے اختتام پر حیدرآباد کے عوام کو اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ آنے والے وقت میں ہمیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، لیکن ہم سب مل کر ان کا مقابلہ کریں گے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ انہوں نے کہا کہ ا

پڑھیں:

محکمہ تعلیم کی امبریلہ اسکیموں کے تحت تخمینہ لاگت اور مختص کردہ وسائل میں ہم آہنگی پیدا کی جائے تاکہ وسائل کا ضیاع نہ ہو اور ہر اسکیم مثر انداز سے مکمل ہو، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2025ء)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی امبریلہ اسکیموں کی پیش رفت و بہتری سے متعلق اہم اجلاس پیر کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں جاری اور مجوزہ اسکیموں کی پیش رفت، شفافیت، اور مثر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان نے تمام اضلاع میں تعلیمی ضروریات کے حوالے سے ایک جامع اور منظم سروے کرانے کی ہدایت دی تاکہ حقائق پر مبنی منصوبہ بندی ممکن ہو سکے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی امبریلہ اسکیموں کے تحت تخمینہ لاگت اور مختص کردہ وسائل میں ہم آہنگی پیدا کی جائے تاکہ وسائل کا ضیاع نہ ہو اور ہر اسکیم مثر انداز سے مکمل ہو انہوں نے واضح کیا کہ ایسے اضلاع جو تعلیمی میدان میں پسماندہ ہیں ان کو امبریلہ اسکیموں میں ترجیح دی جائے تاکہ تعلیمی عدم توازن کا خاتمہ ممکن ہو انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امبریلہ اسکیموں کے لیے دستیاب وسائل کی تقسیم ہر قسم کی مصلحت، دبا یا سیاسی اثر و رسوخ سے بالاتر ہو کر صرف شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر کی جائے وزیر اعلی نے کہا کہ بنیادی سہولیات سے محروم اسکولوں کو ان اسکیموں میں اولین ترجیح دی جائے تاکہ نچلی سطح پر تعلیمی بہتری یقینی بنائی جا سکے وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی مثر نگرانی کے لیے ضلعی سطح پر مانیٹرنگ کمیٹیوں کو فعال کیا جائے اور تمام اسکیموں میں شفافیت اور نتیجہ خیزی کو ترجیح دی جائے انہوں نے کہا کہ تعلیم سے جڑی اسکیموں میں مقامی کمیونٹی کی رائے اور ضروریات کو مدنظر رکھنا ناگزیر ہے تاکہ منصوبے زمینی حقائق سے ہم آہنگ ہوں اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، مشیر بلدیات نوابزادہ بابا امیر حمزہ خان زہری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبدالباسط، پرنسپل سیکریٹری وزیر اعلی بابر خان، سیکریٹری تعلیم صالح محمد ناصر، سیکریٹری خزانہ عمران زرکون سمیت متعلقہ محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی ، وزیر اعلی نے تمام حکام پر زور دیا کہ تعلیمی میدان میں حقیقی تبدیلی لانے کے لیے ادارہ جاتی بہتری، شفاف طریقہ کار، اور موثر عمل درآمد پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں کچے کے علاقے سے اغوا کسٹم اہلکار بازیاب
  • گورنر بلوچستان دورۂ روس مکمل کرکے وطن واپس روانہ
  • گورنر پنجاب نے کسانوں اور کاشتکاروں کو پیپلزپارٹی کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی
  • محکمہ تعلیم کی امبریلہ اسکیموں کے تحت تخمینہ لاگت اور مختص کردہ وسائل میں ہم آہنگی پیدا کی جائے تاکہ وسائل کا ضیاع نہ ہو اور ہر اسکیم مثر انداز سے مکمل ہو، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
  • راولپنڈی، 7 سالہ کرسچن بچی کی پراسرار ہلاکت، پوسٹ مارٹم میں تاخیر، لواحقین انصاف کے منتظر
  • کوفہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
  • نجف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
  • نجف: کامران ٹیسوری کی روضہ حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ پر حاضری
  • 6 کینال منصوبے کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال
  • جے یو آئی نے دریائے سندھ پر نئے کینالوں کیخلاف سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی