آٹا گوندھنے کی مشینوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
ریلویز پولیس پشاورنے اسپیشل برانچ کی اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ کے کارگو آفس سے 25 کلو چرس برآمد کرلی۔ چرس کو آٹا گوندھنے والی الیکٹرک مشینوں کے اندر چھپایا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ریلویز پولیس پشاور نے آٹا گوندھنے کی مشینوں میں چھپائی گئی چرس برآمد کر لی۔ ریلویز پولیس پشاورنے اسپیشل برانچ کی اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ کے کارگو آفس سے 25 کلو چرس برآمد کرلی۔ چرس کو آٹا گوندھنے والی الیکٹرک مشینوں کے اندر چھپایا گیا تھا۔
ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق آٹا گوندھنے کی 9 الیکٹرک مشینوں کے اندر سے چرس کے 25 پیکٹ برآمد کیے گئے۔ چرس کو پشاور کینٹ اسٹیشن پر قائم اے اے کارگو کے ذریعے بک کروایا گیا تھا۔ بک شدہ سامان کو پشاور سے کراچی کے لیے کارگو کروایا گیا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ریلویز پولیس آٹا گوندھنے گیا تھا
پڑھیں:
سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں، محسن نقوی
سعودی سفیر سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے فروغ سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں، ہم منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مزید مؤثر تعاون کے خواہاں ہیں۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط متعارف کرائی جا رہی ہیں جبکہ بھکاری مافیا کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت نے بے گناہ خاندان کی رہائی اور وطن واپسی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ سعودی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے انتہائی قریبی تعلقات ہیں، جنہیں مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔