صحیفہ جبار کا سوشل میڈیا پر ذاتی تصاویر شیئر نہ کرنے سے متعلق اہم انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار نے سوشل میڈیا پر اپنی اور اپنے اہل خانہ کی تصاویر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نجی زندگی کو عوام کی نظروں سے دور رکھنا چاہتی ہیں حال ہی میں انہوں نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں میزبان اشنا شاہ نے ان سے اس بارے میں سوال کیا کہ انہوں نے کبھی اپنے شوہر یا اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر کیوں نہیں لگائیں صحیفہ جبار نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی ایک وائرل شادی بن گئی تھی شادی کے موقع پر صرف انڈسٹری کے چند قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا لیکن پھر بات پھیلتے پھیلتے کئی اور لوگوں تک پہنچ گئی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت نے تقریب کو مزید نمایاں بنا دیا اور یوں شادی کی تصاویر بھی تیزی سے وائرل ہو گئیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد مختلف شوز میں شرکت کے لیے بلایا گیا لیکن ان کے شوہر نے انٹرویوز دینے یا تقریبات میں شریک ہونے سے معذرت کر لی اور وہ خود بھی اس بات سے متفق تھیں کہ اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی زینت نہ بنایا جائے ان کے نزدیک کچھ لوگ شاید اس چیز کو مثبت انداز میں لیتے ہوں لیکن وہ اور ان کے شوہر اس حوالے سے مختلف سوچ رکھتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ابتدا میں وہ کبھی کبھار تصاویر شیئر کر دیا کرتی تھیں لیکن وقت کے ساتھ انہیں احساس ہوا کہ یہ چیز کسی بھی موقع پر پریشانی کا باعث بن سکتی ہے اگر زندگی میں کسی بھی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ جائے تو پرانی اور نئی تصاویر جوڑ کر خبریں بننے لگتی ہیں اور ان چیزوں سے ذہنی دباؤ بڑھ جاتا ہے صحیفہ جبار نے اعتراف کیا کہ نظر بد بھی ایک بڑی وجہ ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتیں وہ نہیں چاہتیں کہ کسی بھی وجہ سے ان کی یا ان کے خاندان کی زندگی متاثر ہو اس لیے وہ اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا سے مکمل طور پر دور رکھتی ہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر صحیفہ جبار
پڑھیں:
پچیس سال سے کیا خاص کام نہیں کیا؟ سلمان خان کی نجی زندگی کا چونکا دینے والا انکشاف
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک حیران کن بات بتائی ہے۔
سلمان خان نے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ 25 سال سے کسی ریسٹورنٹ یا عام جگہ پر ڈنر کرنے نہیں گئے۔
ریڈ سی فلم فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے 59 سالہ اداکار نے بتایا کہ ان کی زندگی گھر، فلم سیٹ، ایئرپورٹ اور ہوٹل تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔
فیسٹیول کے سیشن کی وائرل ویڈیوز میں سلمان خان اپنے بدلتے تعلقات اور وقت کے ساتھ سمٹتے ہوئے دوستوں کے بارے میں بھی بات کرتے نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ ’’شروع کے دنوں میں جو دوست تھے، ان میں سے اب صرف چار پانچ ہی باقی ہیں۔‘‘
سلمان نے اعتراف کیا کہ زندگی اور شہرت نے انہیں آہستہ آہستہ ایسے دائرے میں لا کھڑا کیا جہاں عام زندگی گزارنا ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا ’’پچیس، چھبیس سال ہوگئے… میں کہیں باہر ڈنر پر نہیں گیا۔‘‘
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں عام زندگی نہ گزارنے کا افسوس ہے تو انہوں نے نفی میں جواب دیا۔ سلمان خان نے کہا ’’مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں… یا تو آپ آزاد گھوم پھر سکتے ہیں اور یہ سب نہ ہو، لیکن میں ایسا نہیں چاہتا۔ لوگ جتنی عزت اور پیار دیتے ہیں، میں اسی کے لیے محنت کرتا ہوں۔‘‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کبھی کبھار وہ خود میں سستی محسوس کرتے ہیں، مگر پھر خود کو یہی کہہ کر حوصلہ دیتے ہیں کہ آگے اچھا وقت آنے والا ہے۔
ریڈ سی فیسٹیول میں یہ سلمان کا دوسرا سال ہے۔ اس موقع پر وہ ہالی ووڈ اسٹارز جونی ڈیپ، ادریس البا اور ایڈگر رامیرز سے بھی ملے۔