موٹر سائیکل حادثے میں اموات کیخلاف جماعتِ اسلامی کراچی کا آج ملیر ہالٹ پر احتجاج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے گزشتہ روز ملیر ہالٹ پر پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر ردِ عمل کے اظہار کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران منعم ظفر نے کہا ہے کہ آج شام 4 بجے ملیر ہالٹ احتجاج پر کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کل ملیر ہالٹ پر پیش آیا ٹریفک حادثہ انتہائی دل خراش ہے، وزیرِ اعلیٰ سمیت تمام وزراء کہاں ہیں؟ کسی نے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار تک نہ کیا۔
کراچی بے لگا ہیوی ٹریفک نے ایک اور خاندان کو اجاڑ.
منعم ظفر کا کہنا ہے کہ ہم آج اسی مقام پر احتجاج کریں گے جہاں کل حادثہ پیش آیا تھا، ہم کبھی بھی کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملیر ہالٹ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے موٹرسوار میاں بیوی اور موقع پر پیدا ہونے والا بچہ بھی جاں بحق ہو گیا تھا۔
شوہر عبدالقیوم حاملہ اہلیہ کو چیک اپ کرانے کے لیے موٹر سائیکل پر اسپتال لے جا رہا تھا۔
مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کے شیشے توڑ کر اسے آگ لگانے کی کوشش کی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور اور ہیلپر کو گرفتار کر کے واٹر ٹینکر کو قبضے میں لے لیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 214 جبکہ ہیوی ٹریفک کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 68 ہو گئی ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: رکشہ مالکان کے احتجاج کے باعث پریس کلب و اطراف میں ٹریفک جام
کراچی:رکشہ ایسوسی ایشن نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر رکشوں کی پابندی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔
احتجاج میں رکشہ مالکان کی بڑی تعداد شریک تھی جنہوں نے پریس کلب سے گزرنے والی سڑک پر رکشے کھڑے کرکے بند کر دی۔
احتجاج کے باعث پریس کلب اور اس کے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
رکشہ مالکان کا کہنا ہے کہ ان کی روزانہ کی روزی روٹی رکشوں پر پابندی کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے اور وہ اس پابندی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رکشوں پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں تاکہ ان کا کاروبار دوبارہ معمول پر آئے۔