ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث لینڈ روٹ گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
ایف آئی اے فیصل آباد نے انسانی سمگلنگ میں ملوث لینڈ روٹ گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد زون نے انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرکے بدنام زمانہ لینڈ روٹ ایجنٹ محمد اکرم اوڈ عرف علی خان کو گرفتار کرلیا۔ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں ساہیانوالہ انٹرچینج سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ملزم شہریوں کے ساتھ غیر قانونی طور بیرون ملک سفر کرنے کے حوالے سے ساز باز میں مصروف تھا۔گرفتار ملزم بین الاقوامی نیٹ ورک کا حصہ ہے۔مذکورہ گینگ شہریوں کو غیر قانونی طریقہ سے پاکستان سے دیگر ممالک بھجواتے تھے۔مذکورہ گینگ کے دیگر ارکان دبئی اور لیبیا سے گینگ کو چلا رہے ہیں۔گروہ شہریوں کو غیر قانونی طور پر لیبیا، روس، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک میں بھجوانے میں ملوث ہے۔گرفتار ملزم انتہائی شاطر ہے جو کئی سالوں سے شناخت بدل بدل کر انسانی سمگلنگ و ٹریفکنگ جیسے گھناؤنے جرم میں ملوث ہے۔ملزم کے خلاف ایف آئی اے پشاور زون میں بھی مقدمات درج ہیں۔چھاپہ مار کاروائی میں ملزم کے قبضے سے 4 پاکستانی پاسپورٹ اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔ملزم کے موبائل فون سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ہونے کے شواہد بشمول متاثرہ شہریوں سے کی گئی گفتگو بھی برآمد کر لیے گئے۔ملزم دیگر ساتھیوں کی معاونت سے معصوم شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجنے کے لیے بھاری رقم وصول کرتا تھا۔شواہد کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھیوں نے متعدد شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوایا گیا متاثرہ شہریوں میں سے متعدد اس وقت ٹرانزٹ ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ملزم کے ساتھی دبئی اور لیبیا میں موجود ہیں جن کے گرفتاری کے لئے انٹرپول سے مدد لی جا رہی ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شہریوں کو غیر قانونی انسانی سمگلنگ ایف ا ئی اے گرفتار کر میں ملوث ملزم کے
پڑھیں:
قتل، اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
راولپنڈی:ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ملک جمال کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم ایبٹ آباد پولیس کو مطلوب تھا۔
ملزمان کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ ملزم کے خلاف قتل وار اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔
گرفتار ملزم تھانہ حویلیاں، ایبٹ آباد کو مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم قتل کر کے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹسسز جاری کیے تھے۔ بعد ازاں، ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔
ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔