Jang News:
2025-04-22@07:09:39 GMT

گورنر سندھ کا آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

گورنر سندھ کا آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری—فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ رضائے الہیٰ سے وفات پا گئیں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ رضائے الہیٰ سے وفات پا گئیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ وفات پا گئیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی گورنر سندھ کی والدہ

پڑھیں:

صدر اور وزیراعظم کا پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رومن کیتھولک چرچ کے پیشواپوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے آنجہانی پوپ کے بین المذاہب ہم آہنگی، ہمدردی اور پرامن بقائے باہمی کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے انتقال پر حکومت ِپاکستان اور عوام کی جانب سے ویٹیکن اور پوری کیتھولک کمیونٹی سے تعزیت کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ پوپ فرانسس امن اور انصاف کی ایک توانا آواز تھے، پوپ فرانسس کو دنیا بھر میں امن، سماجی انصاف، بین المذاہب مکالمے اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کاوشوں کے لیے یاد رکھا جائے گا۔آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس نے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی کمیونٹیز کو جوڑنے کیلئے کاوشیں کیں. باہمی افہام و تفہیم کے فروغ کیلئے پوپ فرانسس کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پوپ فرانسس کا انتقال نہ صرف مسیحیوں بلکہ تمام مذاہب کے درمیان امن اور مکالمے کی قدر کرنے والوں کے لیے ایک عظیم نقصان ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی رومن کیتھولک چرچ کے پیشوا پوپ فرانسس کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاپائے روم اربوں انسانوں کو اچھائی کی ترغیب، امن و سلامتی کیلئے رہنمائی فراہم کرتے رہے، آنجہانی پوپ فرانسس بین المذہبی ہم آہنگی، امن اور انسانیت کے فروغ کے علمبردار تھے۔انہوں نے کہا کہ پوپ فرانسس کی قیادت میں کیتھولک چرچ نے دنیا بھر میں محبت، تحمل اور باہمی احترام کے پیغام کو عام کیا، انکا طرزِ عمل نہ صرف مسیحی دنیا کے لیے، بلکہ تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لیے مشعلِ راہ رہا۔وزیراعظم نے کہا کہ پوپ فرانسس کا گزشتہ روز ایسٹر کے موقع پر غزہ اور فلسطین میں فوری جنگ بندی اور انسانی حقوق کی پامالی روکنے کا بیان انکی پرامن و انسانیت کی محبت سے بھرپور شخصیت کی عکاسی ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ پوپ فرانسس کی رحلت پوری دنیا، بالخصوص مسیحی برادری کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے.میں حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے ویٹی کن سٹی، عالمی مسیحی برادری اور دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • پوپ فرانسس کے انتقال پر بشپ آزاد مارشل کی تعزیت
  • ملالہ کا پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
  • چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
  • صدر اور وزیراعظم کا پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
  • چیئرمین بلاول بھٹو کی سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر ان کی اہلیہ سے تعزیت
  • سینیٹر فیصل سبزواری کی والدہ کراچی میں انتقال کرگئیں
  • سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر ملکی وقار کیلئے کام کر رہے ہیں: گورنر پنجاب
  • معیشت کی بحالی میں جنرل عاصم منیر کی کاوشیں شامل ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
  • دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج نے مہارت اور اعلیٰ اوصاف ثابت کئے: آرمی چیف
  • پاک فوج کردار، حوصلہ اور مہارت جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف کی حامل ہے، آرمی چیف