امام خمینیؒ کی جدتِ عمل نے مسلمانوں کو فلسطین کے حق میں یکجا کر دیا، علامہ جواد نقوی
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ کے سربراہ نے کہا کہ دنیا کے نقشے پر ناجائز وجود پانیوالی ریاست کو امام خمینیؒ نے مسلمانوں کے قلب میں خنجر سے تعبیر کیا تھا اور امت کو اس کی آزادی کی راہ جہاد کی صورت دکھائی۔ اسلام ٹائمز۔ جمعۃ الوداع، 27 رمضان المبارک کو تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام یومِ القدس منایا جائے گا۔ اس دن فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ اظہاریکجہتی کیلئے ملک بھر میں "القدس ریلیاں" نکالی جائیں گی۔ لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت بلتستان اور ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اجتماعات منعقد ہوں گی۔ لاہور میں جامعہ العروۃ الوثقی سے ناصر باغ تک ہونیوالی مرکزی ریلی و اجتماع کی قیادت علامہ سید جواد نقوی کریں گے، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کیساتھ ساتھ باحجاب خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوگی۔
تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ دنیا کے نقشے پر ناجائز وجود پانیوالی ریاست کو امام خمینیؒ نے مسلمانوں کے قلب میں خنجر سے تعبیر کیا تھا اور امت کو اس کی آزادی کی راہ جہاد کی صورت دکھائی۔ یوم القدس وہ دن ہے، جو امام خمینیؒ کے جدتِ عمل سے قدس شریف اور مظلوم فلسطینیوں کے متعلق مسلمانوں کی آوازوں کو ایک لڑی میں پرونے کا ذریعہ بن گیا۔ حقیقت یہ ہے کہ مسئلہ فلسطین ایسا قضیہ نہیں، جسے مسلمان اقوام کی غیرت فراموش کر سکے، حالانکہ اس مقصد کیلئے امریکہ اور دیگر تسلط پسند طاقتیں اور ان کے مہرے اپنا پیسہ اور طاقت استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ یوم القدس اس طرح کی بھرپور نہضت شروع ہو کہ وہ ایک عالمی انتفاضہ کی شکل اختیار کر لے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
دو ریاستی حل ہم کبھی بھی اسرائیل کو قبول ہی نہیں کرتے، فخر عباس نقوی
ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام منعقدہ کربلائے عصر فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ آج ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، اسرائیل نواز تنظیم کو آشکار کرنے کی ضرورت ہے، جب تک اس سرزمین پر قائداعظم کے معنوی فرزند موجود ہیں اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنے دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے کہا ہے کہ آج دنیا نے ایک بار پھر دیکھا اگر کوئی انسانیت کا علمبردار ہے تو وہ سید علی خامنہ ای ہے، آج ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، اسرائیل نواز تنظیم کو آشکار کرنے کی ضرورت ہے، جب تک اس سرزمین پر قائداعظم کے معنوی فرزند موجود ہیں اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اسلام آباد میں کربلائے عصر فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید فخر عباس نقوی نے مزید کہا کہ حقیقی معنوں میں سید الشہداء کے حقیقی وارث شہدائے یمن، فلسطین، غزہ اور ایران ہیں، آج بھی ہمارا توکل صرف خدا پر ہونا چاہیے، ایک بار پھردشمن اپنا پراپیگنڈہ پھیلا رہا ہے، ہمارے ایوانوں کی شکل میں، ہمارے سینٹرز کی شکل میں اور بہت سارے افراد کی شکل میں اور میڈیا پرسن کی شکل میں، دو ریاستی حل ہم کبھی بھی اسرائیل کو قبول ہی نہیں کرتے، اب اس نظریے کے قائل ہیں جو قائداعظم محمد علی جناح نے نظریہ دیا تھا، ہم کسی صورت اسرائیل کو قبول نہیں کریں گے، جب تک ہماری جان میں جان ہم فلسطین کا راستہ اور مقاومت کا راستہ ترک نہیں کریں گے۔