بھارت کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کر سکتا ہے: کینیڈین انٹیلی جنس
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
ٹورنٹو (ویب ڈیسک) کینیڈین سکیورٹی انٹیلی جنس سروس نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کی کوشش کر سکتا ہے۔
سکیورٹی انٹیلی جنس سروس کی ڈپٹی ڈائریکٹر وینیسالائیڈ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت کینیڈین کمیونیٹیز اور جمہوری عمل میں مداخلت کا ارادہ اور صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ریاست مخالف عناصر انتخابات میں مداخلت کے لیے مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
کینیڈین سکیورٹی انٹیلی جنس سروس کی ڈپٹی ڈائریکٹر نے خدشہ ظاہر کیا کہ امکان ہے چین بھی انتخابات میں مداخلت کے لیے اے آئی ٹولز کا استعمال کرے گا، روس اور پاکستان بھی ممکنہ طور پر کینیڈا کے خلاف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ کینیڈا میں عام انتخابات 28 اپریل کو ہوں گے، کینیڈا کے انتخابات میں لبرل پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی کے مابین 343 نشستوں پر کانٹے کا مقابلہ ہو گا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انتخابات میں مداخلت انٹیلی جنس کینیڈا کے
پڑھیں:
کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا، مرتضیٰ حسن
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اتفاق کیا کہ ملکی حالات کے پیش نظر ملکر چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ہم نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے، ہم نے گورننس کے حوالے سے بھی تحفظات سامنے رکھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما پیپلزپارٹی حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے درمیان پاور شئیرنگ کے امور پر کوآرڈینیشن کمیٹی کے 5ویں اجلاس کے بعد گورنر ہاؤس میں محمد احمد خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اتفاق کیا کہ ملکی حالات کے پیش نظر ملکر چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ہم نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے، ہم نے گورننس کے حوالے سے بھی تحفظات سامنے رکھے ہیں۔ راہنما پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی میں پیش کیے گئے بلدیاتی الیکشن کے بل پر تحفظات ہیں، امید ہےکہ ہم مزید آگے بڑھیں گے۔
قبل ازیں پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے درمیان پاور شئیرنگ کے امور پر کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس لاہور میں ہوا، اجلاس کی میزبانی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، علی حیدر گیلانی، مرتضیٰ حسن جبکہ نون لیگ کی جانب سے مشیر وزیراعظم پاکستان راناثناءاللہ، ملک محمد احمد خان، سینئر وزیر مریم اورنگزیب شریک ہوئے جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آن لائن شرکت کی۔