راولپنڈی(نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ رضائے الہٰی سے وفات پا گئیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔

وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، وزیراعظم نے کہاکہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے مرحومہ کے لئے بلندی درجات کی دعا کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں آرمی چیف اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں اور وہ اس صدمے میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

صدر مملکت نے مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھی آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال کا سن کر دکھ ہوا، اللہ تعالیٰ آرمی چیف اور ان کے خاندان کو صبر عطا فرمائے، دکھ کی اس گھڑی میں آرمی چیف کے ساتھ ہیں۔

سپیکر سردار ایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی، انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال کا سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں آرمی چیف اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، سپیکر نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، ان کا بچھڑنا ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے آرمی چیف کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ماں جیسی شفیق اور پیار کرنے والی ذات کی رحلت یقیناً بڑا صدمہ ہے، ماں کا کوئی نعم البدل نہیں، اللہ تعالیٰ جنرل عاصم منیر کی فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

دنیا میڈیا گروپ نے آرمی چیف سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران، انجینئر امیر مقام نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں انجینئر امیر مقام نے کہا کہ والدہ کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، اور وہ اس غم میں آرمی چیف اور ان کے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

انہوں نے مزید کہا، “اللہ پاک جنرل عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔”

وفاقی وزیر نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے بھی دعا کی اور آرمی چیف اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔

 

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: عاصم منیر کی والدہ کے انتقال جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی والدہ کے انتقال پر رمی چیف اور ان کے رمی چیف کی والدہ دکھ اور افسوس اللہ تعالی مرحومہ کے صدر مملکت نے کہا کہ ا رمی چیف پر اظہار انہوں نے آرمی چیف کے ساتھ کو صبر

پڑھیں:

جیکولین فرنینڈس کی ایلون مسک کی والدہ کے ساتھ تصاویر وائرل

بالی ووڈ کی داکارہ جیکولین فرنینڈس نے ایسٹر کے موقع پر ایلون مسک کی والدہ مائے مسک کے ہمراہ ممبئی کے مشہور سدھی ونایک مندر کا دورہ کیا۔

 سوشل میڈیا پر جیکولین فرنینڈس اور مائے مسک کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں جیکولین سنہرے رنگ کے لباس میں، سر پر دوپٹہ لیے نظر آرہی ہیں جبکہ مائے مسک نے پیلے رنگ کا پرنٹڈ سوٹ پہنا ہوا ہے۔ دونوں کو مندر میں پوجا کرتے اور پجاریوں سے آشرواد لیتے دیکھا گیا۔

مائے مسک ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں جہاں وہ اپنی کتاب A Woman Makes A Plan کے ہندی ترجمے کی تقریب رونمائی میں شریک ہو رہی ہیں۔ جیکولین نے اس موقع پر کہا، ’مائے کے ساتھ مندر جانا ایک خوبصورت تجربہ تھا۔ ان کی کتاب خواتین کی ہمت اور حوصلے کی عکاس ہے، جس نے مجھے سکھایا کہ عمر صرف ایک نمبر ہے۔‘

یہ دورہ جیکولین کی والدہ، کم فرنینڈس، کی وفات کے بعد ان کی پہلی عوامی شرکتوں میں سے ایک ہے۔ کم فرنینڈس کا 6 اپریل کو انتقال ہو گیا تھا۔

یاد رہے کہ مائے مسک نے حال ہی میں ممبئی میں اپنی 77ویں سالگرہ بھی منائی، جس میں قریبی 40 سے 50 افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • جیکولین فرنینڈس کی ایلون مسک کی والدہ کے ساتھ تصاویر وائرل
  • صدر، وزیر اعظم کا پوپ کے انتقال پر اظہار افسوس
  • ملالہ کا پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
  • چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
  • صدر اور وزیراعظم کا پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
  • صدر اور وزیر اعظم کا پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس
  • سینیٹر فیصل سبزواری کی والدہ کراچی میں انتقال کرگئیں
  • رومان رئیس کی بہن انتقال کر گئیں
  • سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر ملکی وقار کیلئے کام کر رہے ہیں: گورنر پنجاب
  • معیشت کی بحالی میں جنرل عاصم منیر کی کاوشیں شامل ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات