Nawaiwaqt:
2025-04-22@01:57:52 GMT
خیبر پی کے پولیس تنخواہوں میں اضافہ کی سمری وزیراعلیٰ کو موصول، افسروں کو لاکھوں، سپاہیوں کو چند سو ملیں گے
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ سے متعلق سمری وزیراعلیٰ آفس کو موصول ہوگئی۔ تنخواہوں میں اضافہ اس طرح کیا گیا ہے کہ افسران کو لاکھوں اور سپاہیوں کو چند سو ملیں گے۔ آئی جی کا 3 لاکھ 75 ہزار جبکہ سپاہی کی تنخواہ میں صرف 758 روپے اضافہ ہو گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسحق ڈار اہم ترین دورے پر کابل چلے گئے،قائمقام وزیراعظم ،وزیرخارجہ سے ملیں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ہفتہ کو اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ افغانستان کے ایک روزہ دورے پر افغانستان چلے گئے۔اسحاق ڈار افغانستان کے قائم مقام وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند اور عبوری وزیر خارجہ سے امیر خان متقی سے ملاقات کریں گے۔(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق یہ دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے، دورے کے دوران پاک افغان وفود افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کریںگے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان حکومت کے نمائندہ وفد نے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا سے بھی ملاقات کی تھی۔ جس میں ٹرانزٹ ٹریڈ اور افغان باشندوں کی وطن واپسی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔