آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ وفات پاگئیں جس پر صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت دیگر اہم سیاسی قیادت نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر  کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

صدر مملکت نے مرحومہ کے لیے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، وزیراعظم کی مرحومہ کے لیے بلندی درجات کی دعا بھی کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا، والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں ان کا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔

چیئرمین سینیٹ

اس کے علاوہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی والدہ کی وفات کی خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا، اللہ تعالی جنرل عاصم منیر اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے، دکھ کی اس گھڑی میں جنرل عاصم منیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آرمی چیف اظہار افسوس انتقال.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا رمی چیف اظہار افسوس انتقال عاصم منیر کی والدہ سید عاصم منیر کی افسوس کا اظہار صدر مملکت کے انتقال کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم سے وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کی ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

سٹی 42 : وزیراعظم  میاں محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کی ماڈل ٹاؤن میں ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 علی پرویز ملک نے آئندہ بجٹ کی تیاری میں توانائی کے شعبے میں پائیدار اصلاحات پر بریفنگ دی، بتایا کہ انٹیگریٹڈ گیس پلان کے لیے بین الاقوامی کنسلٹنٹ ووڈ میکنزی کی معاونت حاصل کی گئی ہے۔ 

دبئی میں پراپرٹی کی تاریخی خرید و فروخت، 3 ماہ میں 38 ارب ڈالر کے سودے

ملاقات میں وزارتِ خزانہ ، پیٹرولیم اور پلاننگ کمیشن کے ورکنگ گروپ کو حتمی شکل دینے کی تجاویز پر اتفاق کیا گیا ۔ 

متعلقہ مضامین

  • صدر، وزیر اعظم کا پوپ کے انتقال پر اظہار افسوس
  • جے یو آئی کا پی ٹی آئی سمیت کسی سیاسی اتحاد میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ
  • صدر اور وزیراعظم کا پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
  • صدر اور وزیر اعظم کا پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس
  • سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر ملکی وقار کیلئے کام کر رہے ہیں: گورنر پنجاب
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر پیغام
  • وزیراعظم سے وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کی ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • شہباز شریف کا قومی ایئرلائن کی باکو پرواز کے آغاز پر اظہار مسرت
  • معیشت کی بحالی میں جنرل عاصم منیر کی کاوشیں شامل ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
  • ایم ڈبلیو ایم کا مرکزی کنونشن، شخصیات کے تاثرات