ہسپتال کت واجبات فوری اداکرنے کا حکم مریم نواز کادورہ جناح ہسپتال بدانتظامی پر ایم ایس معطل ‘ پرنسپل کو عہد ہ چھوڑنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا۔ بد انتظامی پر ایم ایس کو معطل کرنے کا حکم دیدیا اور پرنسپل کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلی کے اچانک جناح ہسپتال پہنچنے پر شکایات کے انبار لگ گئے۔ مریم نواز نے میڈیسن سٹور کا بھی معائنہ کیا۔ میڈیسن سٹور میں ادویات موجود ہونے کے باوجود مریضوں کو محروم رکھنے پر وزیراعلی نے برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلی نے جناح ہسپتال ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا۔ مریم نواز نے ایمرجنسی میں مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کی۔ مریضوں کو ملنے والے نسخے اور میڈیسن چیک کیں۔ بزرگ مریضہ نے مریم نواز کو ڈھیروں دعائیں دیں۔ وزیراعلی نے خاتون مریضہ کو گلے لگا کر تسلی دی۔ میڈیسن اور طبی ٹیسٹ کے بارے میں دریافت کیا۔ جناح ہسپتال میں مریضوں نے ایمرجنسی میں ادویات نہ ملنے اور دیگر شکایات بھی کی۔ صفائی اور دیگر امور کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے ایمرجنسی وارڈ میں میڈیسن نہ ملنے پر ناراضی اظہار کیا۔ قبل ازیں مریم نواز شریف نے صبح سویرے لاہور شہر کا اچانک غیر اعلانیہ دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہر کے مختلف علاقوں میں ’’ستھرا پنجاب‘‘ کے تحت صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اورمختلف سڑکوں اور بازاروں کا معائنہ کیا۔ روڈز پر صفائی کی صورتحال کا مشاہدہ بھی کیا۔ بعدازاں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہربنس پورہ میں کھڑے فیلڈ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور فیلڈ ہسپتال میں دستیاب طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ فیلڈ ہسپتال میں موجود ادویات کا سٹاک اور معیار بھی چیک کیا۔ ہربنس پورہ فیلڈ ہسپتال میں موجود مریضوں سے بات چیت کی اور مریضوں سے فیلڈ ہسپتال میں دستیاب طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے سرکاری ہسپتالوں کے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم دے دیا اور فری میڈیسن کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں میو ہسپتال کے انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے ہر سرکاری ہسپتال میں میڈیسن لسٹ آویزاں کرنے کا حکم دیا اور میڈیسن لسٹ کے لئے الیکٹرانک بورڈ نصب کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولت کے لئے مریم نواز شکایات کاؤنٹر فعال، نمایاں کرنے اور اوپن ویٹنگ ایریا میں مسٹ فین مہیا کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مریضوں کو کال کرکے فیڈ بیک بھی لیا جائے گا۔ انہوں نے ویٹنگ روم میں کرسیاں اور بینچ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نے روزانہ کی بنیاد پر ہسپتالوں کا وزٹ کرنے اور چیک لسٹ رپورٹ تیار کرنے کا حکم بھی دیا۔ ہسپتالوں کی حقیقی صورتحال جاننے کے لئے ایک سے زائد ادارے چیک لسٹ تیار کریں گے۔ چیک لسٹ میں ڈاکٹر، سٹاف کی حاضری، فری ادویات، لیب ٹیسٹ، بائیو میڈیکل ایکیوپمنٹ شامل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں میں آپریشن اور ٹیسٹوں کے لئے ویٹنگ لسٹ کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ پارکنگ، کیفے ٹیریا اور وہیل چیئر کی دستیابی کی صورتحال بھی روزانہ چیک ہوگی۔ اجلاس میں ہسپتالوں میں انفکشن کا سبب بننے والے بوسیدہ پردے ہٹا کر بلائینڈر لگانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ سرکاری ہسپتالوں کی لیب کی کوالٹی آڈٹ پر اتفاق کیا گیا جس کے لئے ہیلتھ کیئر کمیشن کو ٹاسک دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے میڈیکل سٹی پراجیکٹ کا پلان بھی طلب کر لیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سرکاری ہسپتال جناح ہسپتال کرنے کا حکم کی ہدایت کی جائزہ لیا مریم نواز دورہ کیا کے لئے
پڑھیں:
وزیراعظم اور نواز شریف کی کینال منصوبے پر پی پی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت
اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع کینال منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کے مشیر برائے بائے الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ قائد محمد نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے پی پی پی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ 1991ء میں صوبوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے اور 1992ء کے ارسا ایکٹ کی موجودگی میں کسی سے ناانصافی نہیں ہو سکتی، کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا، اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں،
اکائیوں کی مضبوطی کو وفاق کی مضبوطی سمجھتے ہیں، ماضی کی طرح اسی طرز عمل پر چلتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئین و جمہوریت پر پختہ یقین رکھنے والی جماعت کے طور پر اکائیوں اور اس میں رہنے والے عوام کے حقوق کے تحفظ پر سمجھوتہ کیا نہ کریں گے، بات چیت اور مشاورت ہی ہر مسئلے کا حل ہے۔
Post Views: 3