گانوں کی طرز پر بنائی گئی نعتوں کو فروغ نہ دیں: فضا علی کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
اداکارہ فضا علی نے ایک رمضان ٹرانسمیشن پروگرام کی میزبانی کرتے ہوئے نعتوں کی اہمیت، افادیت اور تقدس پر گفتگو کی۔
فضا علی نے نعتوں میں گانوں کی دھنوں کی آمیزش اور طرز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نعتوں کے تقدس کا ہر حال میں خیال رکھنا چاہیے۔
اداکارہ فضا علی نے کہا کہ گانوں کی دھن اور طرز پر بنی نعتیں سُن کر ذہن گانوں کی جانب راغب ہوجاتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اللہ کی حمد و ثنا اور محمد ﷺ کی مدحت کیلیے گانوں کے طرز کا استعمال افسوسناک ہے۔
میزبان فضا علی نے کہا ہے کہ گانوں کی شاعری بہت نامناسب ہوتی ہے۔ ان گانوں کی دھنوں اور طرز کو نعت میں استعمال کرنا بہت عجیب بات ہے۔
فضا علی کہا کہ میں سب ہی ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فامرز سے اپیل کرتی ہوں کہ گانوں کی دھنوں پر بننے والی نعتوں کو فروغ نہ دیں۔
ادکارہ نے ماضی کے نعتوں اور نعت خوانوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت بھی تھا جب نعتیں روحانی بالیدگی کا باعث بنتی تھیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: فضا علی نے گانوں کی کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو اہم عہدہ سونپ دیا
پنجاب حکومت نے معروف اداکارہ اور ماڈل عفت عمر کو اہم ثقافتی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سرکاری سطح پر عفت عمر کو کلچرل ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے، جس کے تحت وہ صوبے میں ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی اور فروغ کے لیے کام کریں گی۔
اس نئی ذمہ داری کے تحت عفت عمر کے لیے لاہور کے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں باقاعدہ دفتر بھی قائم کر دیا گیا ہے، جہاں سے وہ اپنی سرکاری ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عفت عمر ان دنوں الحمرا کے دفتر سے ہی تمام امور کی نگرانی اور منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔
پنجاب بھر میں ثقافت کو فروغ دینے اور روایتی فنون کو زندہ رکھنے کے لیے انہیں ایک مؤثر کردار سونپا گیا ہے۔
عفت عمر کی تقرری کو مختلف حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے اور یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے تجربے اور وژن کے ذریعے پنجاب میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔