حیدر آباد:

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں ڈمپر مافیا کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی کراچی کو ایک ہفتے کے لئے میرے حوالے کریں، اگر ایک بھی ڈمپر کا حادثہ ہوا تو گورنر شپ سے استعفی دے دوں گا۔

حیدرآباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مختلف اہم مسائل پر اپنی رائے دی اور شہر کی ترقی کے لئے اقدامات کا اعلان کیا۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا ہے، جو ہمارے ہی بچوں کو کچل رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر میئر کراچی کو ان کے زیر نگرانی دے دیا جائے تو شہر کی پرانی سڑکیں فوری طور پر بحال کر دی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا مرتضی وہاب کے بیان پر ردعمل سامنے آ گیا

گورنر سندھ نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ وہ ایم کیو ایم میں مکمل طور پر ضم ہو جائے تاکہ سندھ کی سیاست میں مزید استحکام آ سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حیدرآباد آ کر آئی ٹی کے ٹیسٹ لیے تھے، لیکن پانچ ماہ گزرنے کے باوجود کورسز کی تکمیل میں تاخیر ہو رہی ہے۔ اگر میں تاخیر کی وجہ بتاؤں تو پورا حیدرآباد سڑکوں پر نکل آئے گا، لیکن میں نے صبر کا دامن تھاما ہوا ہے۔

انہوں نے کراچی گورنر ہاؤس میں ہونے والی مختلف سماجی سرگرمیوں کا ذکر کیا، جہاں روزانہ 50 ہزار بچے ایڈوانس آئی ٹی کورسز کر رہے ہیں اور روزانہ افطار ڈنر کے دوران مختلف انعامات جیسے پلاٹ، موٹربائیک اور عمرہ ٹکٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: گورنر سندھ بڑے بھائی ہیں، ان کے ساتھ ملکر شہر کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں، مرتضی وہاب

گورنر سندھ نے کہا کہ اب تک 10 لاکھ راشن اور 12 ہزار سے زائد مفت لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا چکے ہیں، اور ایک روپیہ لیے بغیر اربوں روپے کے کام گورنر ہاؤس کر رہا ہے۔

کامران ٹیسوری نے سندھ کے عوام کے تاریخی استقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے لوگوں نے جس محبت سے استقبال کیا ہے، میں ان کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے شہریوں کو یہ اختیار دیا کہ اگر پولیس والے انہیں ناجائز تنگ کریں، تو وہ کہہ سکتے ہیں کہ گورنر ہمارا بھائی ہے، اور اس طرح سے ان کی عزت و توقیر میں اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: کراچی، گورنر سندھ کا عوامی انداز برقرار، خداداد کالونی میں سحری کی تقریب سے خطاب

گورنر سندھ نے حیدرآباد میں آنے والے وقت کے مزید چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ ہم کمزور رہیں اور وہ آ کر ہم پر قبضہ کر لیں، لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ آدھا قبضہ تو ہوگیا ہے، بلدیہ پر قبضہ نہیں ہوا؟

کامران ٹیسوری نے خطاب کے اختتام پر حیدرآباد کے عوام کو اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ آنے والے وقت میں ہمیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، لیکن ہم سب مل کر ان کا مقابلہ کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ کا انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

کرش اسٹون کی آڑ میں 4.8 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ کراچی منتقل کرنیکی کوشش ناکام

کراچی:

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کے دوران کرش اسٹون کی آڑ میں اسمگل شدہ چھالیہ کراچی منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق بلوچستان سے 4.8 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ کے 240 بیگ کراچی منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

اسمگل شدہ چھالیہ ڈمپر نمبر TLK144 میں کرش اسٹون کے نیچے چھپائی گئی تھی، موصول خفیہ اطلاع پر ہمدرد چیک پوسٹ پر مشکوک ڈمپر کو روک کر تلاشی لی گئی۔

برآمد ہونے والی چھالیہ کی مالیت 48لاکھ روپے ہے۔

کسٹم حکام نے مقدمہ درج کرکے چھالیہ سمیت کروڑ مالیت کا ڈمپر بھی ضبط کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی
  • کرش اسٹون کی آڑ میں 4.8 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ کراچی منتقل کرنیکی کوشش ناکام
  • وقف ترمیمی بل پر بھارت بھر میں غم و غصہ، حیدرآباد میں بتی گُل احتجاج کا اعلان
  • روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کرلیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کر لیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • کوفہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
  • نجف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
  • نجف: کامران ٹیسوری کی روضہ حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ پر حاضری
  • جے یو آئی نے دریائے سندھ پر نئے کینالوں کیخلاف سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی
  • عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کیلئے بات کریں گے، اعظم سواتی