ہمیشہ ڈائیلاگ سے ہی فائدہ پہنچتا ہے، قیصر احمد شیخ
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
رہنما مسلم لیگ (ن) قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ آپ نے صحیح کہا کہ گورنمنٹ کو ہی پہل کرنا ہوتی ہے، ہم انیشیٹیولے رہے ہیں، یہ جو نیشنل سیکیورٹی کا اجلاس ہے یہ بھی ہم نے بلایا یہ ایک اوپرچیونٹی تھی پی ٹی آئی کے لیے کہ وہ تشریف لاتے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ڈائیلاگ دیکھے ہیں اور یہ بھی دیکھا کہ اس سے فائدہ پہنچتا ہے، رہنما جمعیت علمائے اسلام (ف) کامران مرتضٰی نے کہا کہ حکومت اگر سچے دل سے چاہے تو میرا خیال ہے کہ یہ راضی ہو بھی سکتے ہیں، کوئی ایسا ایشو نہیں ہے، عمران خان صاحب کو لے کر آنے کا یا خان صاحب سے ملاقات کرانے کا مسئلہ رہ گیا تھا تو کروا دیتے، کیا حرج تھا؟
رہنما تحریک انصاف ملک احمد خان بچھر یہ صرف سلامتی کمیٹی کا معاملہ نہیں ہے، گزشتہ چھ ماہ سے یہ کھیل کھیلا جا رہا ہے تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ آپ کو یاد ہوگا میں تھوڑا سا پیچھے جاؤں گا جب 24 نومبر کی تاریخ کا اعلان ہونے سے پہلے خان صاحب نے ہمیں بلایا تھا جس میں ہم تین لیڈر آف دی اپوزیشن تھے،آپ تو شاید آپ کو یاد ہو کہ ہمیں دو گھنٹے اغوا کر کے اڈیالہ چوکی میں بٹھا لیا گیا، میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر پولیٹیکل لوگوں کو پولیٹیکل قیادت کے ساتھ ملنے دیا جائے تو راستے نکل آتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تھری سٹار جنرل کے کورٹ مارشل اور سزا سے آئندہ فوجی اور سول افسران محتاط ہونگے، نیئر بخاری
تھری سٹار جنرل کے کورٹ مارشل اور سزا سے آئندہ فوجی اور سول افسران محتاط ہونگے، نیئر بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ 3سٹار جنرل کے کورٹ مارشل اور سزا سے آئندہ فوجی اور سول افسران محتاط ہونگے۔
اپنے بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ ماضی میں عام شہریوں کے بھی ملٹری ٹرائل ہوئے ہیں، ملکی مفاد کے خلاف اقدامات، سازش اور اداروں میں تقسیم پر سویلین کا کورٹ مارشل ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری سیاسی قیادت کسی پارٹی پر پابندی کی حمایت نہیں کرسکتی لیکن آئین کی خلاف ورزی پر پابندی لگ سکتی ہے، پیپلز پارٹی ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے، بدترین حالات میں نصرت بھٹو اور شہید بینظیر نے جمہوریت کی خاطر مخالفین کو بھی یکجا کیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ عارضی ریلیف ڈائیلاگ کی کوئی اہمیت ہے اور نہ ہی ایسے ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، پی ٹی آئی والے یوٹرن کے ذریعے بداعتمادی کی فضا پیدا کرتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان ٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق پی آئی اے اور کینیڈین ہائی کمیشن کا سرمایہ کاری و ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق پارٹی کے اندر لڑائی برداشت نہیں کی جائے گی، اگر کوئی ملوث ہے تو اس کو باہر رکھا جائے،نواز شریف پی ٹی آئی کے ساتھ اب کوئی فیض حمید نہیں، منفی سیاست چھوڑ دے، طارق فضل چوہدری اسلام آباد میں بلدیات کے متبادل نظام لانے کی تیاریاں، وفاقی کونسل کی تشکیل زیر غورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم