Express News:
2025-04-22@11:19:58 GMT

ٹینس کو دوسرا مقبول ترین کھیل بنائیں گے: اعصام الحق

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے بعد ٹینس کو دوسرا مقبول ترین کھیل بنائیں گے۔ ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان کاپیرا گوے سے مقابلہ ہوگا۔رمضان میں پہلی بار ٹاپ پلیئرز کا ٹینس ٹورنامنٹ کروا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہاکہ پاکستان ٹیم کی ڈیوس کپ تیاری کیلئے ترکی میں ٹریننگ کیمپ لگے گا۔ جونیئر ٹیم ڈیوس کپ جبکہ سینئرز نے ترکی میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔

اعصام الحق نے کہ 26مارچ تک کھیلے جانیوالے سرینا ٹینس ماسٹر کپ میں ٹاپ ایٹ پلیئرز لیڈیز، مینز، اور ڈبلز کیٹگری میں مقابل ہونگے جس میں مجموعی طور پر دس لاکھ کے انعامات تقسیم ہونگے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اعصام الحق

پڑھیں:

درد کش انجیکشن نے انگلش فاسٹ بولر کا کیریئر بچالیا

کراچی:

انگلش فاسٹ بولر جوش ٹونگ نے درد کش انجیکشن کی بدولت اپنے کرکٹ کیریئر کو بچالیا۔ 

پیسر کیلیے انجری کے بھیانک خواب کے بعد کھیل میں واپسی ناقابل یقین ہوگی۔ وہ رواں برس کیریئر کا تیسرا ٹیسٹ کھیلنے کا موقع حاصل کرسکتے ہیں۔

انجیکشن کی مدد سے وہ اپنے کندھے اور ایڑی کی انجریز سے نجات پانے میں کامیاب رہے۔ وہ انجری مسائل کے سبب 17 ماہ تک کھیل سے دور رہے۔

27 سالہ پیسر نے دو ہفتے قبل ناٹنگھم شائر کی جانب سے ڈیبیو کیا ہے۔ ڈرہم کیخلاف دوسری اننگز میں 5 وکٹیں اڑاکر انہوں نے سلیکٹرز کو دوبارہ اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی وزیراعظم آج ترکی کے دورے پر
  • نوجوان قومی اثاثہ‘ فکر اقبال کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنائیں گے: احسن اقبال
  • یو این او کو جانوروں کے حقوق کا خیال ہے، غزہ کے مظلوموں کا کیوں نہیں،سراج الحق
  • کراچی، جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے کا ملزم معاویہ عدم شواہد پر 12 سال بعد بری
  • کینیڈا ٹی 10 لیگ میں پاکستانی اسٹارز نے بھی رجسٹریشن کروالی
  • درد کش انجیکشن نے انگلش فاسٹ بولر کا کیریئر بچالیا
  • پی ایس ایل جیسی پرفارمنس انٹرنیشنل میں نہیں کر پا رہا: شاداب خان
  • ‘پاکستان میرا دوسرا گھر ہے’ سر ویوین رچرڈز نے دل کھول کر اپنے تاثرات بیان کردیے
  • پیپلز پارٹی کھیل بگاڑنا چاہتی ہے؟
  • ایم کیوایم کا گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ