محمد نواز جدون کی میزبانی میں دبئی میں صحافیوں کے اعزاز میں رمضان اور یومِ پاکستان کی پرنور سحری
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ 2025ء) دبئی میں معروف بزنس مین اور سماجی شخصیت محمد نواز خان جدون کی میزبانی میں پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں ایک شاندار سہری کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب دبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے آؤٹ ڈور ایریا میں منعقد ہوئی، جہاں رمضان المبارک کی روحانی فضا اور یومِ پاکستان کی خوشی نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔
تقریب میں دبئی میں مقیم ممتاز صحافیوں نے شرکت کی اور محمد نواز جدون کے اس خوبصورت اقدام کو سراہا۔ اس موقع پر محمد نواز جدون نے کہا کہ رمضان المبارک اخوت اور محبت کا پیغام دیتا ہے، اور یہ تقریب پاکستانی صحافی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔ انہوں نے یومِ پاکستان کے موقع پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد بھی پیش کی اور یو اے ای میں بھائی چارے اور ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا۔(جاری ہے)
تقریب میں صدر پی ایف یو جے یو اے ای خالد ملک، پی جے ایف کی نائب صدر سعدیہ عباسی، معروف صحافی انصر اکرم، سبط عارف، سید مدثر خوشنود، محمد رضوان رانا، رانا نصیر احمد، ارشد ملک، احمد قریشی، رضا عابدی، رانا ارشد، وحید بابر، اعجاز گوندل، توقیر احمد، سہیل خاور، خالد گوندل، عارف شاہد، ناصر مغل سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔ تقریب کا اختتام یومِ پاکستان کے حوالے سے کیک کاٹنے اور خصوصی دعا کے ساتھ کیا گیا، جس میں پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور صحافی برادری کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے محمد نواز
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان، علامہ رمضان توقیر کا تحصیل پہاڑ پور کا دورہ
علامہ رمضان توقیر نے اس موقع پر علاقہ عمائدین اور عوام سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے اپنے خطاب میں غزہ، فلسطین اور غزہ پاکستان پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور مظلومین و محصورین مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور کا دورہ کیا، علاقہ وانڈہ خالق شاہ آمد کے موقع پر معززین نے ان کا استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ علامہ رمضان توقیر نے اس موقع پر علاقہ عمائدین اور عوام سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے اپنے خطاب میں غزہ، فلسطین اور غزہ پاکستان پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور مظلومین و محصورین مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ان کی سادات و مومنین کے ساتھ نشست ہوئی، جس میں ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبہ بھر میں قیام امن اور پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی اور ملک بھر میں قیام امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔