کراچی میں آج افطار سے پہلے صدر، زینب مارکیٹ، آئی آئی چندریگر روڈ، فوارہ چوک، ایم اے جناح روڈ اور گورنر ہاؤس کے اطراف میں بدترین ٹریفک جام رہا۔

ہزاروں افراد کئی گھنٹے ٹریفک جام میں پھنسے رہے اور سڑک پر روزہ افطار کیا۔

پولیس نے آج سہ پہر کراچی پریس کلب کے اطراف کی سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا تھا۔ پولیس کی بھاری نفری اور واٹر کینن بھی کراچی پریس کلب کے قریب تعینات تھی، جس کے نتیجے میں پریس کلب کے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔

اس دوران زینب مارکیٹ کے قریب بلوچ یکجہتی کمیٹی اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، پولیس اور مظاہرین میں کھینچا تانی ہوئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سمی دین بلوچ سمیت 15 افراد کو حراست میں لے لیا۔

 مظاہرین ماہرنگ بلوچ سمیت دیگر گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

اس سے پہلے پریس کلب کے باہر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے خلاف بھی ایک مظاہرہ کیا گیا، پریس کلب کے اطراف کی سڑکوں کی بندش کی صدر پریس کلب فاضل جمیلی نے مذمت کی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پریس کلب کے اطراف ٹریفک جام

پڑھیں:

کینال پر احتجاج گراؤنڈز میں کریں، سڑکوں کو بند نہ کریں: شرجیل میمن

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن—فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے وفاقی حکومت اگر کینال معاملے پر بات چیت چاہتی ہے تو یہ خوش آئند ہے۔

وزیرِ اطلاعات سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کینال کا معاملہ عوامی نوعیت کا ہے اور سندھ حکومت  سندھ کے عوام کی نمائندگی کر رہی ہے، اس نے مختلف اوقات میں اس معاملے پر اعتراضات کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کینال کے معاملے کو فورم پر ڈسکس کیا ہے۔

کراچی میں بلٹ ٹرین چلانا چاہتے ہیں: شرجیل انعام میمن

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں بلٹ ٹرین چلانا چاہتے ہیں۔

شرجیل میمن نے مظاہرین سے درخواست کی ہے احتجاج گراؤنڈز میں کریں، سڑکوں کو بند نہ کریں، عام عوام کا نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ احتجاج کے باعث مال مویشی کے کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں، کھانے پینے کی اشیاء خراب ہو رہی ہیں۔

پی پی پی رہنما نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا سب کاحق ہے، مظاہرین سے کہتا ہوں کہ احتجاج سے عوام کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات جب بھی ہوں گے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ سطح پر ہوں گے، پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کا مقدمہ ضرور لڑے گی۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ مظاہرین سے بات چیت کر کے مسائل حل کریں، مظاہرین سے کہتا ہوں کہ ریلوے ٹریک اور سڑکوں کو بند نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: بڑی تعداد میں بھکاریوں کو ہٹانے کا دعویٰ
  • کراچی سٹی کورٹ کے باہر وکلاء کے احتجاج کے باعث ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر
  • کینال پر احتجاج گراؤنڈز میں کریں، سڑکوں کو بند نہ کریں: شرجیل میمن
  • کراچی میں رواں سال کے 110 روز میں مجموعی ٹریفک حادثات میں 289 شہری جاں بحق
  • کراچی: رکشہ مالکان کے احتجاج کے باعث پریس کلب و اطراف میں ٹریفک جام
  • کراچی، آئی ایس او کا "شراکہ" کی سرگرمیوں کیخلاف احتجاج
  • بی ایل اے کی دہشت گردی کے خلاف کراچی میں خواتین کا احتجاج
  • کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • آئی ایس او کا "شراکہ" کی سرگرمیوں و اسرائیل کیخلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ
  • اجیت کور: لاہور کی سڑکوں پر جن کی یادوں کا سفر جاری رہا