کرک میں قیام امن کیلئے گرینڈ جرگہ، مل کر چلنے کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
کرک میں قیام امن کے لئے منعقدہ گرینڈ جرگے میں نائن ڈیو کے جی او سی کا جرگہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، قیام امن ہمارا مشترکہ ایجنڈا ہے، جو بھی ریاست کی رٹ چیلنج کریگا اور امن خراب کریگا وہی ہم سب کا مشترکہ دشمن ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ کرک میں قیام امن کے لئے گرینڈ جرگے کا انعقاد ہوا، جرگہ میں ممبران اسمبلی، عمائدین علاقہ کے علاوہ اعلیٰ سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ جرگہ میں قیام امن کے لئے مل کر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقدہ گرینڈ جرگہ میں نائن ڈیو کے جی او سی میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی نے خصوصی شرکت کی۔ میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی نے جرگہ میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، قیام امن ہمارا مشترکہ ایجنڈا ہے، جو بھی ریاست کی رٹ چیلنج کریگا اور امن خراب کریگا وہی ہم سب کا مشترکہ دشمن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اچھے اور برے طالبان کے قصے، کہانیاں ختم ہوچکی ہیں، غیر روایتی جنگ روایتی جنگ کے مقابلے میں زیادہ طویل اور مشکل ہوتی ہے، غیر روایتی جنگ میں عوام کی حمایت بہت ضروری ہے۔ میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ کرک اور قریبی علاقوں میں کسی بڑے آپریشن کی ضرورت نہیں، جہاں بھی عوام کو فوج کی ضرورت ہوگی فوج اپنی خدمات پیش کریگی، دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں قیام امن جرگہ میں کے لئے
پڑھیں:
ملکی سا لمیت کیخلاف چلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا،بلاول
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-08-28
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کے خلاف چلنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ چیئرمین بلاول زرداری نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، پارلیمنٹیرین، ٹکٹ ہولڈرز، سینئر صحافیوں،کاروباری شخصیات، طلبہ یونین اور وکلا برادری سمیت پارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر بلاول زرداری نے پیپلز پارٹی کے پارلیمنٹیرین، عہدیداران سمیت پارٹی رہنمائوں کو بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایات کردیں، بلاول بھٹو زرداری جلد لاہور کا دوبارہ دورہ کریں گے۔ بلاول زرداری نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے دائرہ کار میں رہ کر سیاست کریں، ملکی سالمیت کے خلاف چلنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، پیپلز پارٹی ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے جس نے عوامی خدمت کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود پنجاب کی گلی گلی محلے محلے جاؤں گا اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا، پیپلز پارٹی کے کارکن اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں، اب پنجاب کے عوام سے ملاقاتوں کا سلسلہ رکنے والا نہیں۔ قبل ازیں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا پنجاب میں آنے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری کے آنے سے پارٹی جیالے تازہ دم ہوگئے، میں اور پارٹی کارکن اب اور بہتر طریقے سے بلاول بھٹو کا پیغام گلی گلی محلے محلے پہنچائیں گے۔