مریم نواز کا جناح ہسپتال کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر ایم ایس اور پرنسپل معطل
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب کے اچانک جناح ہسپتال پہنچنے پر شہری پھٹ پڑے ،وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیسن سٹور کا بھی معائنہ کیا، میڈیسن سٹور میں ادویات موجود ہونے کے باوجود مریضوں کو محروم رکھنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا، شہریوں کی شکایات پر پرنسپل اور ایم ایس معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اچانک جناح ہسپتال پہنچنے پر شہری پھٹ پڑے ،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میڈیسن سٹور کا بھی معائنہ کیا، میڈیسن سٹور میں ادویات موجود ہونے کے باوجود مریضوں کو محروم رکھنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے جناح ہسپتال ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا اور ایمرجنسی میں مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کی جبکہ میڈیسن اور طبی ٹیسٹ کے بارے میں دریافت کیا۔ جناح ہسپتال میں مریضوں کو ایمرجنسی میں ادویات نہ ملنے اور دیگر شکایات پر ایم ایس ڈاکٹر کاشف اور پرنسپل اصغر نقی کو فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جناح ہسپتال مریم نواز
پڑھیں:
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے یکم جون سے چھٹیاں دینے کی سمری وزیراعلیٰ کو بھجوا دی
لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے سالانہ کلینڈر کے مطابق یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کی اجازت مانگ لی ہے۔
تعلیمی اداروں میں یکم جون سے چھٹیاں دینے کی سمری وزیر اعلی کو بھجوا دی گئی ہے، سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے کہا کہ اسکولوں میں ہیٹ ویو کی وجہ سے چھٹیاں جلد بھی دی جاسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسم گرما کی چھٹیاں دینے کے حوالے سے سمری وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو بھیج چکے ہیں،چھٹیاں جلد دینے یا نہ دینے کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب دیں گی۔
مریم نواز کا یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان