پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 797 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔
بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی، شدید مندی کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا، کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 2002 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 16 ہزار 439 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام تک پاکستان سٹاک مارکیٹ کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 327 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 442 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔آج سٹاک ایکسچینج میں 467 کمپنیوں میں سے 123 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ اور 266 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 31 کروڑ مالیت شیئرز کا کاروباری حجم 21 ارب روپے رہا۔
اشتہار
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک لاکھ سٹاک مارکیٹ پوائنٹس کی
پڑھیں:
ہیری بروک نے دی ہنڈریڈ میں 4 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈز کا ریکارڈ معاہدہ کر لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آئندہ برس منعقد ہونے والی دی ہنڈریڈ لیگ میں انگلش بیٹر ہیری بروک تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ کرنے کی تیاری میں ہیں اور اطلاعات کے مطابق انہیں تقریباً 4 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈ کا ریکارڈ معاوضہ دیا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں نئے سرمایہ کاروں کی آمد نے فرنچائزز کی مالی پوزیشن مضبوط کر دی ہے، جس کے بعد ٹیموں نے ریٹینشن اور براہِ راست سائننگ کے معاملات تیزی سے نمٹانا شروع کر دیے ہیں، اس پیش رفت سے مقابلے کی تجارتی قدر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
بروک، جو حال ہی میں سن رائزرز لیڈز (سابقہ ناردرن سپر چارجرز) کی قیادت کر رہے تھے، اب اسی فرم کی نئی ٹیم کے ساتھ اس تاریخی معاوضے پر دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔
دوسری جانب ویلش فائر نے انگلینڈ کے جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹر فل سالٹ کو تقریباً 4 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ میں سائن کرکے مارکیٹ میں اہم قدم اٹھایا ہے۔
سن رائزرز نے بروک کے ساتھ ساتھ برائیڈن کارس اور مچل مارش کو بھی اپنے اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے، جس سے ٹیم کی بیٹنگ اور آل راؤنڈ صلاحیتوں میں مزید توازن پیدا ہوگا۔ ادھر مانچسٹر سپر جائنٹس نے تجربہ کار بلے باز جوز بٹلر، افغان اسپنر نور احمد اور جنوبی افریقی پاور ہٹر ہینرچ کلاسن کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریٹینشن کی دوڑ میں ٹرینٹ راکٹس بھی پیچھے نہیں ہیں، اور اطلاعات ہیں کہ وہ انگلش اسٹار جو روٹ اور وکٹ کیپر بیٹر بین ڈکٹ کو برقرار رکھنے کے قریب ہیں۔ ان تمام معاہدوں کے بعد آئندہ ایڈیشن کی ہنڈریڈ نہ صرف زیادہ مسابقتی نظر آ رہی ہے بلکہ ٹورنامنٹ کا مالی اور کرکٹنگ اثر بھی پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکا ہے۔