بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران قائم مقام چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہر بندہ درخواست لے کر آ جاتا ہے کہ میری بھی جیل میں ملاقات کرائی جائے، جس پر وکیل جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا یہ جیل ملاقاتوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہفتے میں 2 روز منگل اور جمعرات کی ملاقات بحال کر دی۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم پر مشتمل لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ وکیل جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ نے عدالت کو بتایا کہ دسمبر تک اسی ایس او پیز کے تحت جیل ملاقاتیں کرائی جا رہی تھیں، جنوری کے بعد سٹیٹس تبدیل ہوا، سکیورٹی تھریٹس بھی تھیں، جیل مینوئل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی منگل کے روز ملاقاتیں کرا رہے ہیں، جنوری کے بعد بانی پی ٹی آئی کا سٹیٹس انڈر ٹرائل قیدی سے سزا یافتہ قیدی بن گیا۔

قائم مقام چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہر بندہ درخواست لے کر آ جاتا ہے کہ میری بھی جیل میں ملاقات کرائی جائے، جس پر وکیل جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا یہ جیل ملاقاتوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا جیل ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک کی کیا ضرورت ہے۔؟ یہ ملاقات کر کے چلے جائیں، ان سے انڈر ٹیکنگ لے لیتے ہیں کہ جیل ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک نہ کریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی جیل میں منگل اور جمعرات کو ملاقات بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ جو نام دیں گے صرف وہی ملاقات کر سکے گا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک نہیں ہوگی، جو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملے گا وہ میڈیا ٹاک نہیں کرے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی جیل ملاقاتوں جیل ملاقات میڈیا ٹاک ملاقات کر چیف جسٹس کے بعد

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی سے ان کے خاندان کے افراد کی اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا امکان

بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے ان کے خاندان کے افراد کی آج اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا امکان ہے۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام کو فیملی ممبران کی فہرست بھجوادی۔ فہرست میں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم‘اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی 
  • بانی پی ٹی آئی سے ان کے خاندان کے افراد کی اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا امکان
  • بانی سے ان کے خاندان کے افراد کی آج ملاقات متوقع
  • عمران خان سے منگل کو ملاقات کا دن، فیملی ممبران کی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال
  • اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کی سمری منظوری کی حیران کن سپیڈ، صرف ایک دن میں 8 سرکاری کام ہوئے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت نہ ہونے پر عمر ایوب کا اظہار تشویش
  • عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعوی، وزیراعظم ویڈیو لنک پر پیش ، سخت جرح
  • عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کیلئے بات کریں گے، اعظم سواتی
  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیراعظم شہباز شریف پر جرح
  • عمران خان کیخلاف ہرجانے کے دعوے پر سماعت، شہباز شریف کی ویڈیو لنک پر پیشی، جرح کے دوران بجلی بند