سعودی عرب کی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینیوں کے حق خودارادیت پر زور
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے غزہ کے شہریوں کی جبری ہجرت کے لیے نئی ایجنسی کے قیام اور مغربی کنارے میں 13 غیر قانونی یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزارت نے اسے بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب ان مسلسل اسرائیلی خلاف ورزیوں کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے اور ایک مرتبہ پھر اس بات پر زور دیتا ہے کہ دیرپا اور منصفانہ امن فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق دیے بغیر ممکن نہیں۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہاکہ ان حقوق میں 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اور مشرقی قدس کو دارالحکومت تسلیم کرنا شامل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیلی جارحیت سعودی عرب غزہ مذمت وزارت خارجہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیلی جارحیت وی نیوز
پڑھیں:
صنعا پر امریکی فضائی جارحیت جاری، مزید 12 یمنی شہید، 30 زخمی
جمعرات کو ہونے والے ایک فضائی حملے میں بھی 80 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکی فضائی حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے مطابق امریکی طیاروں نے فروا ڈسٹرکٹ میں مارکیٹ اور رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا۔ جمعرات کو بھی فضائی حملے میں 80 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔