بھارت کے ویزے کے بغیر پاکستانی نوجوان ممبئی ایئر پورٹ پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
ممبئی: پاکستان سے تعلق رکھنے والے کاروباری اور انفلونسر وقاص حسن کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ ممبئی ایئرپورٹ پر گھوم رہے ہیں۔
گوکہ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل کسی بھی شہری کو انڈیا ویزہ جاری کرتا ہے لیکن کئی ساری سختیوں اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں تناؤ کے باعث ویزے کے حصول میں خاصی دشواری پیش آجاتی ہے۔
اس وجہ سے دونوں ممالک کے شہری بہت کم تعداد میں ایک دوسرے کے ملک آتے جاتے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں وقاص حسن ممبئی ایئر پورٹ پہنچنے کی ساری کہانی بھی بتاتے ہیں۔
وہ بتاتے ہیں کہ ’میں انڈیگو کی کنیکٹنگ فلائٹ کے ذریعے ممبئی ایئر پورٹ پر اترا ہوں اور یہاں میں نے چھ گھنٹے کا سٹے کیا ہے، میری فلائٹ سنگا پور سے سعودی عرب جا رہی ہے۔ سٹے کے دوران میں نے سارا ایئر پورٹ گھوما ہے، وڑا پاؤ اور کچھ دوسرے کھانے کھائے ہیں اور کچھ چیزیں بھی خریدی ہیں۔
وہ ویڈیو میں ممبئی ایئرپورٹ کے عملے کے رویے کے بارے میں بھی بتاتے ہیں۔
وہ کہتے ہیں کہ جب میں ایئر پورٹ اترا اور حکام نے میرا پاسپورٹ چیک کیا تو وہ بھی بڑے حیران ہوئے، انہوں کہا کہ ویسے عام طور پر کوئی پاکستانی پاسپورٹ والا انڈیا کی کنیکٹنگ فلائٹ میں آتا نہیں ہے۔میں پندرہ سال سے سفر کر رہا ہوں۔ کسی نے مجھے نہیں بتایا کہ ہم (پاکستانی) بھارت کے ذریعے ٹرانزٹ کر سکتے ہیں تو جب میں نے یہ ٹکٹ بک کیا، تو اس میں تھوڑا سا رسک بھی شامل تھا۔
وقاص حسن کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے اور انڈین صارفین کمنٹس میں انہیں ویلکم بھی کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ممبئی ایئر ایئر پورٹ
پڑھیں:
پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، وزیراعظم کا خراج تحسین
اسلام آباد:پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی ٹیم اور نجی شعبے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے اور جولائی 2024ء سے مارچ 2025ء کے دوران برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کے ساتھ 13.613 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ اس نمایاں کارکردگی پر وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل انڈسٹری اور نجی شعبے کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ صرف مارچ 2025 میں برآمدات میں 6.27 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ نہ صرف حکومتی معاشی پالیسیوں کی درست سمت کا ثبوت ہے بلکہ پاکستانی معیشت کی مضبوطی اور عالمی منڈیوں میں مصنوعات کی مانگ میں اضافے کا بھی مظہر ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ برآمدات میں بتدریج اضافہ اور دیگر مثبت معاشی اعشاریے، حکومت پاکستان اور نجی شعبے کے درمیان قریبی تعاون اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ایسے تمام اقدامات جاری رکھے گی جو کاروبار دوست ماحول پیدا کریں اور برآمدات میں مسلسل بہتری لائی جا سکے۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ملکی برآمدات کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے نہ صرف پالیسی سازی کر رہی ہے بلکہ کاروباری برادری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے بھی پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم دن رات اس کوشش میں ہے کہ پاکستان کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن رکھا جا سکے تاکہ روزگار، سرمایہ کاری اور برآمدات تینوں میں توازن کے ساتھ اضافہ ہو۔