جرمن سافٹ ویئر کمپنی ایس اے پی اب یورپ کا سب سے بیش قیمت کاروباری ادارہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مارچ 2025ء) جرمنی کے مالیاتی اور کاروباری مرکز فرینکفرٹ سے پیر 24 مارچ کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق فرینکفرٹ اسٹاک ایکچینج میں آج ایس اے پی (SAP) کے حصص کی قیمتوں میں اتنا اضافہ دیکھنے میں آیا کہ اس سافٹ ویئر کمپنی حصص کی مجموعی کاروباری مالیت بڑھ کر 314 بلین یورو یا 341 بلین امریکی ڈالر سے بھی زیادہ ہو گئی۔
اس کے برعکس ڈنمارک کی بہت بڑی فارماسیوٹیکل کمپنی نووو نارڈسک کی مجموعی مالیت اس کے حصص کی قیمتوں کی بنیاد پر 310 بلین یورو ریکارڈ کی گئی اور یوں ایس اے پی اس ڈینش کمپنی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اب یورپ کی سب سے بیش قیمت کاروباری کمپنی بن گئی ہے۔
ایس اے پی کی جدت پسندیایس اے پی کے صدر دفاتر جنوب مغربی جرمنی کے چھوٹے سے شہر والڈورف میں ہیں اور اس کاروباری ادارے نے حالیہ کچھ عرصے میں دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے استعمال میں بے تحاشا ترقی کے پیش نظر اپنے کلاؤڈ بزنس کو جو بروقت وسعت دی تھی، اس سے اسے بہت زیادہ کاروباری فائدہ ہوا۔
(جاری ہے)
اس جرمن سافٹ ویئر ادارے کے برعکس ڈینش کمپنی نووو نارڈسک (Novo Nordisk)، جس کی کاروباری قدر گزشتہ برس جون میں اپنی ریکارڈ حد تک پہنچ گئی تھی، پچھلے سال کے وسط سے اب تک اپنی تقریباﹰ نصف قدر کھو چکی ہے۔
جون 2024ء میں ڈنمارک کے اس دوا ساز ادارے کی مجموعی کاروباری مالیت اس ایک نئی دوائی کی وجہ سے بہت زیادہ ہو گئی تھی، جسے جسمانی وزن کم کرنے میں مدد دینے والی ایک نئی دوا کے طور پر ایک بہت بڑی پیش رفت قرار دیا گیا تھا۔
عالمی سطح پر بہت بڑی بڑی کمپنیوں کی درجہ بندی میں امریکی اداروں کا غلبہجرمنی کی ایس اے پی اب یورپ کی سب سے بڑی کاروباری کمپنی تو بن گئی ہے، لیکن عالمی سطح پر بہت بڑے بڑے کاروباری اداروں کی اسٹاک مارکیٹ میں مالیت کی سطح پر درجہ بندی میں آج بھی امریکی اداروں کا غلبہ ہے۔
بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والی آڈٹ اور کنسلٹنسی فرم ای وائی (EY) کے مطابق 2024ء میں دنیا بھر کی 100 سب سے بڑی لسٹڈ کمپنیوں میں صرف تین جرمن کمپنیاں شامل تھیں۔
یہ تین جرمن کاروباری ادارے ایس اے پی، سیمنز اور ڈوئچے ٹیلیکوم تھے۔ای وائی کے جائزے کے مطابق گزشتہ برس دنیا کی ان سو سب سے بڑی اور بیش قیمت لسٹڈ کمپنیوں میں سے 62 کے صدر دفاتر امریکہ میں تھے۔
م م / ش ر (ڈی پی اے، ڈی پی اے ای)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایس اے پی
پڑھیں:
کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے،طلال چوہدری
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں غیرملکی فوڈ چین پر 20 کے قریب حملے کے واقعات ہوئے۔(جاری ہے)
طلال چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں فوڈ چین پر حملوں پر 12 ایف آئی آردرج ہوئیں اور 142 افراد گرفتار ہوئے، اسلام آباد میں 2 واقعات ہوئے، 15 افراد گرفتار ہوئے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ حملہ آوروں کو جب گرفتار کیا گیا تو وہ معافی تلافی کرنے لگے، حملہ آوروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز سے پورے پاکستان میں کوئی واقعہ نہیں ہوا، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے خود کو ان واقعات سے علیحدہ کیا۔انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد اپنے کیے عمل پر شرمندہ ہیں۔