Express News:
2025-04-22@07:15:10 GMT

سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 27 مارچ تک توسیع

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 27 مارچ 2025 تک توسیع کر دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

ایف بی آر کی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فروری 2025 کے ٹیکس پیریڈ کے لیے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ اٹھارہ مارچ 2025 تھی جسے اب بڑھا کر 27 مارچ 2025 کر دیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق یہ فیصلہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 74 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے سیکشن 43 کے تحت کیا گیا ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ یہ سہولت ٹیکس دہندگان کو درپیش مشکلات کے پیش نظر فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ مقررہ وقت میں اپنی ریٹرن جمع کرا سکیں اور کسی قسم کی پریشانی سے بچ سکیں۔

ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دی گئی مہلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بروقت اپنی ریٹرن فائل کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ جرمانے سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر وقتاً فوقتاً کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ٹیکس ریٹرن کی آخری تاریخ میں توسیع کرتا رہتا ہے تاکہ وہ آسانی سے اپنی ٹیکس ادائیگیاں مکمل کر سکیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ہفتہ کی چھٹی ختم کر دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹیکس وصولیوں کے دباؤ اور مالی ہدف کے حصول کی دوڑ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ اب ملک بھر میں ایف بی آر کے دفاتر ہفتے کے روز بھی کھلے رہیں گے۔

ایف بی آر نے تمام چیف کمشنرز کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ دفاتر میں ہفتہ وار تعطیل منسوخ کرتے ہوئے معمول کے مطابق ہفتے کو بھی کام کیا جائے۔ یہ اقدام مالی سال 2024-25 میں محصولات کی بروقت وصولی کو یقینی بنانے کے لیے اپنایا گیا ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ 30 جون 2025 تک نافذ العمل رہے گا اور اس دوران دفاتر میں سرکاری اوقات کار کی سختی سے پابندی کی جائے گی۔ ساتھ ہی تمام افسران کو کارکردگی میں بہتری اور ٹیکس اہداف کے حصول پر مکمل توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ٹیکس ہدف میں 12,970 ارب روپے سے کمی کر کے 12,370 ارب روپے کر دی ہے۔ لیکن اس کے باوجود ایف بی آر مالی دباؤ کا شکار ہے، کیونکہ مالی سال 2024-25 کے ابتدائی 9 ماہ میں ٹیکس شارٹ فال 700 ارب روپے سے بھی تجاوز کر چکا ہے۔

ایف بی آر کی اس نئی حکمت عملی کو ناقدین نے ملازمین پر اضافی بوجھ قرار دیا ہے، مگر ادارہ پرعزم ہے کہ یہ قدم قومی خزانے کو بچانے اور معیشت کو سہارا دینے کے لیے ناگزیر ہے۔

آٹے کے بعد روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں

متعلقہ مضامین

  • ہفتہ کی چھٹی ختم کر دی گئی
  • ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری میں مزید 30 دن کی توسیع کردی گئی
  • ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری، مزید  30 دن کی توسیع کردی گئی
  •   دلہا دلہن کا مرضی سے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کر انے کا بل منظور
  • تنخواہ دار اب ٹیکس سے نہیں بچ سکے گا، پنجاب حکومت نے شکنجہ تیار کرلیا
  • پنجاب میں تنخواہ دار ملازمین پر ٹیکس شکنجہ کسنے کی تیاری، بل آج پیش کیا جائے گا
  • کینیڈا ٹی 10 لیگ میں پاکستانی اسٹارز نے بھی رجسٹریشن کروالی
  • کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا، مرتضیٰ حسن
  • کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا : مرتضی حسن
  • امریکا فلسطینیوں کے قتل میں برابر کا شریک ہے: حافظ نعیم الرحمان