چینی صدر کی بدولت چین پاکستان تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں ، چینی سفیر
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
اسلام آباد : چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے چینی صدر شی جن پھنگ کے عالمی تہذیبی اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ ثقافتی روابط مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔
پیر کے روز چائنا کلچرل سنٹر ، سی جی ٹی این اردو اور سلک روڈ کلچر سنٹر کے زیر اہتمام سیچوان آرٹ اکیڈمی کے اساتذہ اور طلبہ کی مصوری کے شاہکار ایک نمائش میں پیش کیے گئے، جہاں چینی فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں اور فنونِ لطیفہ کی قدیم و جدید روایات کی بھرپور عکاسی کی گئی۔
اس موقع پر نمائش کے مہمان
خصو صی جیا نگ زائی ڈونگ نے کہا کہ 2015 میں صدر شی جن پھنگ کے تاریخی دورے کے بعد دونوں ممالک کی شراکت داری مزید مستحکم ہوئی ہے، اور سی پیک اب ایک نیا مرحلہ طے کر چکا ہے۔
چینی سفیر نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے پاکستانی بہن بھائیوں کو دلی مبارکباد پیش کی اور پچھلے سال یومِ پاکستان کے موقع پر چینی فوجی دستوں کی پریڈ کے دوران پاکستانی عوام کے
بھرپور استقبال کا ذکر بھی کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سردار سیدال خان ناصر نے کہا کہ چین پاکستان شراکت داری ہر شعبے میں بے مثال ہے جبکہ دونوں ممالک قدیم ثقافتوں کے امین ہیں، ان کا کہنا تھا کہ آرٹ اظہار کا مؤثر ذریعہ ہے اور چین اس ضمن میں گراں قدر خدمات انجام دے رہا ہے ۔
سلک روڈ کلچر سنٹر کے چیئرمین سید جمال شاہ نے چینی اور پاکستانی فنونِ لطیفہ میں مماثلت اور چین کے فنِ مصوری کی منفرد خصوصیات کو بخوبی اجاگر کیا ۔
نمائش میں سیچوان آرٹ اکیڈمی کے فنکاروں نے اپنی تخلیقی مہارت اور سوچ کو فن پاروں میں عمدگی سے سمویا، جو دیکھنے والوں کے لیے ایک دلکش بصری تجربہ رہا۔
تقریب کے اختتام پر یومِ پاکستان کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔
اس موقع پر عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ کی موجودگی یقیناً دونوں ممالک کی گہری دوستی کی عکاس ہے ۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے فروغ سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں۔ ہم منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مزید مؤثر تعاون کے خواہاں ہیں۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط متعارف کرائی جا رہی ہیں جبکہ بھکاری مافیا کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت نے بے گناہ خاندان کی رہائی اور وطن واپسی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔
سعودی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے انتہائی قریبی تعلقات ہیں، جنہیں مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔
Post Views: 2