80 برس بعد بھی ہماری کمٹمنٹ اسی طرح زندہ ہے، ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ آج قرار پاکستان کا اعادہ کرنے دن ہے۔
23 مارچ کی مناسبت سے ریکارڈ کرائے گئے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا گیا کہ 80 سے زیادہ برس گزر چکے ہیں، ہماری کمٹمنٹ آج بھی اس قرارداد کے ساتھ اسی طرح زندہ ہے، جس طرح آج سے سال پہلے تھی۔
انہوں نےمزید کہا کہ ساری قوم اعادہ کرتی ہے کہ پاکستان کو ہم نے ایک عظیم مملکت بنانا ہے، خاص طور پر برطانیہ میں مقیم 2 ملین کے لگ بھگ پاکستانی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔
ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو مزید شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ پر فخر پے ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہمارے دست و بازو بنیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایم کیو ایم پاکستان سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی، ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی:متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ فرنیچر نمائش کے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو فاروق ستار نے زور دیا کہ پیپلز پارٹی متنازع کینالوں کے معاملے پر جلسوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور بتائے کہ صدر نے اس فیصلے پر دستخط کئے تھے یا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب سے سندھ کے حصے کا پانی لیتی ہے مگر کراچی کو اُسکے حق کا پانی نہیں دیتی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متنازع کینالز کے معاملے پر ہمارا دو ٹوک مؤقف ہے ایم کیو ایم پاکستان سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی والے فراغ دل ہونے کے ساتھ ساتھ صابر اور شاکر بھی ہیں کہ جن کو کبھی بجلی، پانی تو کبھی گیس کی لوڈشیڈنگ کے نام پر تنگ کیا جاتا ہے شہر کی سڑکیں اور انفراسٹرکچر تباہ و برباد ہوچکا مگر اسکے باوجود کراچی کے شہری صبر کئے ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اس وقت میٹرک کے امتحانات کے دوران لوڈ شیڈنگ اور مختلف سینٹرز کی تبدیلیوں نے طلباء اور والدین کو پریشان کر رکھا ہے۔