سرفراز بگٹی کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں جے یو آئی بلوچستان کی صوبائی قیادت بھی شریک تھی۔ اس موقع پر بلوچستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ صوبے میں دیرپا امن اور ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا اور بلوچستان کو پرامن و خوشحال صوبہ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت بلوچستان ترقی اور استحکام کے لئے پرعزم ہے اور تمام مکاتب فکر کے ساتھ مشاورت جاری رکھی جائے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی
پڑھیں:
بلوچستان میں دہشتگردوں کی سرکوبی، آرمی چیف نے دل سے بات کی: سرفرار بگٹی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے بلوچستان میں دہشتگردوں کی سرکوبی کی بات دل سے کی ہے۔ بلوچستان میں دو یا تین فیصد ملک توڑنا چاہتے ہیں جو ممکن نہیں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کی ضرورت ہے اور وہ جاری ہے۔ پٹرولیم لیوی کا پیشہ بلوچستان کی سڑک پر لگنا خوش آئند ہے۔ عوام کا اس حوالے سے شکر گزار ہوں۔ بلوچستان میں مٹھی بھر دہشتگردوں کے خلاف کسی بڑے آپریشن کی ضرورت نہیں دہشتگردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے اور آپ فرق دیکھیں گے۔