وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ریاست کے ہر ادارے اور ہر فرد کی جنگ ہے، انفرادی ذاتی سوچ ریاست کی پالیسی سے بالا تر نہیں، جو افسر حکومت کی پالیسی پر عمل درآمد نہیں کر سکتا، وہ عہدے سے الگ ہوجائے۔

وزیر اعلٰی بلوچستان کی زیر صدارت انتظامی افسران کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں موجود افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے، صوبے میں کوئی شاہراہ بند نہیں ہوگی، ہر ضلعی افسر اپنے علاقے میں ریاستی رٹ قائم کرنے کا ذمہ دار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ریاست کے ہر ادارے اور ہر فرد کی جنگ ہے، ہمیں مل کر لڑنا ہے، پالیسی حکومت دیتی ہے، اس پر عمل درآمد فیلڈ افسران کی ذمہ داری ہے، انفرادی ذاتی سوچ ریاست کی پالیسی سے بالا تر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ  کوئی بھی افسر حکومت کی پالیسی پر عمل درآمد نہیں کر سکتا تو رضا کارانہ طور پر عہدے سے الگ ہوجائے، ریاست کے احکامات کی بجا آوری فرائض منصبی میں شامل ہے، ہر سرکاری افسر اور اہلکار کو عمل کرنا ہوگا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے احکامات دیے کہ بلوچستان کے ہر تعلیمی ادارے میں قومی ترانہ پڑھا اور پاکستان کا قومی جھنڈا لہرایا جائے گا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئی بھی افسر جو حکومت کی پالیسی پر عمل درآمد نہیں کرا سکتا تو رضا کارانہ طور پر عہدے سے الگ ہوجائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عہدے سے الگ ہوجائے کی پالیسی نے کہا

پڑھیں:

3 بہنوں سمیت 4 لاپتہ لڑکیوں کی گمشدگی کی درخواست نمٹا دی گئی

—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے 3 بہنوں سمیت 4 لاپتہ لڑکیوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

3 بہنوں سمیت 4 لاپتہ لڑکیوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت لاپتہ لڑکیوں کے اہلِ خانہ عدالت پیش نہیں ہوئے۔

کراچی میں مزید دو بچے لاپتہ ہوگئے، پولیس

پیرآباد کا رہائشی 14 سال کا مبشر 11 جنوری کو لاپتہ ہوا۔ مبشر گھر سے مدرسے جانے کےلیے نکلا تھا لیکن مدرسے نہیں پہنچا، پولیس

عدالت تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ کیس میں کیا پیش رفت ہوئی ہے؟

تفتیشی افسر نے بتایا کہ گمشدہ چاروں لڑکیاں گھر واپس آ گئی ہیں، لڑکیوں کے اغواء کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ لڑکیاں گھر واپس آ گئی ہیں لیکن ان کے والد عدالت میں پیش نہیں کر رہے۔

جس کے بعد عدالت نے چاروں لڑکیوں کی گمشدگی کی درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ تعلیم کی امبریلہ اسکیموں کے تحت تخمینہ لاگت اور مختص کردہ وسائل میں ہم آہنگی پیدا کی جائے تاکہ وسائل کا ضیاع نہ ہو اور ہر اسکیم مثر انداز سے مکمل ہو، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی سہولیات سے محروم اسکولوں کو فوقیت دینے کی ہدایت
  • 3 بہنوں سمیت 4 لاپتہ لڑکیوں کی گمشدگی کی درخواست نمٹا دی گئی
  • مسیحی برادری کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں قابل تحسین کردار ہے: سرفراز بگٹی
  •  دو ریاستی حل ہم کبھی بھی اسرائیل کو قبول ہی نہیں کرتے، فخر عباس نقوی 
  • وقف قانون کی مخالفت میں "آئی پی ایس" افسر نور الہدیٰ نے اپنی نوکری سے استعفیٰ دیا
  • ریاست نے بہت مرتبہ بھٹکے ہوئے لوگوں سے مذاکرات کیے، سرفراز بگٹی
  • سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کیلئے پالیسی سازی کرینگے، سرفراز بگٹی
  • سوشل میڈیا سے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے: سرفراز بگٹی
  • بلوچستان : دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد ہلاک