UrduPoint:
2025-04-22@01:58:26 GMT

ایک ریاستی رہنما کی ممکنہ ہتک عزت، بھارتی کمیڈین زیرعتاب

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

ایک ریاستی رہنما کی ممکنہ ہتک عزت، بھارتی کمیڈین زیرعتاب

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مارچ 2025ء) بھارت کے ایک مزاحیہ اداکار جو اپنے سیاسی طنز و مزاح کے لیے بہت مشہور ہیں، کے خلاف پیر کے روز ممبئی کی پولیس نے ممکنہ ہتک عزت کے الزام کے تحت تحقیقات شروع کر دیں۔ کامیڈین کنال کامرا نے ایک بھارتی ریاستی رہنما ایکھانت شنڈے ، جو وزیر اعظم نریندر مودی کے اتحادی ہیں، سے متعلق ایک خاکہ پیش کیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق کنال کامرا نے ایک اسٹینڈ اپ کامیڈی شو میں مہا راشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے کو مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے ایک گانے میں انہیں '' غدار ‘‘ کہا۔ اس شو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور تب سے یہ ایک تنارعہ بن گیا جس پر لے دے ہو رہی ہے۔

اس خاکے کا ایک ویڈیو کلپ کنال کامرا نے اپنے انسٹاگرام پروفائل پر اتوار کو پوسٹ کیا۔

(جاری ہے)

اس میں کامرا کو ایک پیروڈی میں شنڈے پر طنز کرتے ہوئے ان کے لیے ''غدار‘‘ کا لفظ استعمال کیا گیا۔ اس سے خاص طور سے شیو سینا پارٹی کے کارکن چراغ پا ہوئے اور انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اُس اسٹوڈیو میں توڑ پھوڑ کی جہاں یہ خاکہ پیش کیا گیا تھا۔ دریں اثناء پولیس نے توڑ پھوڑ کی بھی تحقیقات شروع کر دی۔

’تانڈو‘ ویب سیریز: ہنگامہ ہے کیوں برپا؟

شیو سینا پارٹی کے ایک قانون ساز نریش مہاسکے نے اتوار کو کامرا کو مہا راشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے کو طنز و مزاح کا نشانہ بنانے پر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں پارٹی کارکن ان کا پیچھا کریں گے۔

یہ تک کہا گیا کہ،''تم بھارت سے فرار ہونے پر مجبورہو جاؤ گے۔‘‘ نریش مہاسکے نے ایک ویڈیو پیغام میں کامرا کو یہ دھمکی دی۔

شنڈے نے تا حال اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے تاہم مہاراشٹر کے چیف منسٹر دیویندر فڑنویس نے کہا کہ کامرا کو اپنے ریمارکس کی معافی مانگنی چاہیے۔

فڑنویس کا کہنا تھا،''ہم اظہار رائے کی آزادی کا احترام کرتے ہیں، لیکن کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

کامرا نے تحقیقات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، لیکن اتوار کو دیر گئے انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بھارت کے آئین کے مسودے کو تھاما ہوا ہے اور اس پر سرخی لگی ہے،''پیش رفت کا واحد راستہ۔‘‘

دریں اثناء ہیبی ٹیٹ کامیڈی کلب، جہاں کامرا نے متنازعہ خاکہ پرفارم کیا تھا، نے بتایا ہے کہ توڑ پھوڑ اور تخریب کاری کے پیش نظر کلب کو بند کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی فنکاروں پر پابندی، بالی وُڈ بٹ گیا

پیر کو اس کلب کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا،''حالیہ کارروائیوں سے ہم حیران، پریشان اور انتہائی دلبرداشتہ ہوئے ہیں۔ کس طرح ہمیں توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔‘‘ اس بیان میں مزید کہا گیا،''کلب اس وقت تک بند رہے گا جب تک کہ ہمیں آزادانہ اظہار کے پلیٹ فارم کی فراہمی کا بہترین طریقہ معلوم نہ ہو جائے تاکہ ہم اپنے آپ کو اور اپنی جائیداد یعنی اس کلب کو خطرے میں نہ ڈالیں ہے۔

‘‘

کامیڈین کنال کامرا کو ہندو قوم پرست عناصر، گروپوں اور سیاسی جماعتوں کے غیض و غضب کا سامنا ماضی میں بھی کرنا پڑتا رہا ہے۔ خاص طور پر وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے دیگر سیاستدانوں کے بارے میں مزاحیہ خاکے پیش کرنے پر۔ جبکہ دیگر بھارتی کامیڈینز بھی سیاست دانوں کا مذاق اڑانے یا ہندو مذہب اور قومی ہیروز کے حوالے سے مزاحیہ باتیں کرنے یا خاکے پیش کرنے کی وجہ سے گرفتار ہو چکے ہیں یا ان کے شوز منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

ک م/ ع ت(اے پی)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کنال کامرا کامرا نے کامرا کو توڑ پھوڑ

پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ زیر حراست، تھانا سول لائن منتقل

راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو حراست میں لے لیا۔

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ عالیہ حمزہ سمیت پارٹی 8 کارکنوں کو تھانا سول لائن منتقل کردیا گیا۔ تھانے کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔

پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر نے کہا کہ 5 کارکنان کو تھانا ایئرپورٹ منتقل کیاگیا ہے، عالیہ حمزہ کو تھانا ویمن میں رکھا گیا ہے۔

سیمابیہ طاہر نے بتایا کہ راولپنڈی میں آج ہمارا یوتھ کنوینشن تھا جہاں سےعالیہ حمزہ کو گرفتار کیا گیا، احتجاج کرنا یا کنوینشن کرنا ہمارا آئینی حق ہے، ہم نےقانون کےخلاف کام نہیں کیا۔

اس قبل ایک بیان میں پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک کا کہنا تھا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس دھرنے پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ مال روڈ پر جس طرح خواتین کی بےحرمتی کی گئی اسکی کہیں مثال نہیں ملتی، یہ ظلم زیادہ دیر چلنے والا نہیں ہے، ایک ایک چیز کا حساب لیا جائے گا، یہ ہمارے لوگ ہیں ان پر ظلم کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • مغرب میں تعلیمی مراکز کے خلاف ریاستی دہشت گردی
  • علامہ اقبال شاعر ہی نہیں اہل بصیرت رہنما بھی تھے‘وزیرِ اعظم شہبازشریف
  • علامہ اقبال شاعر ہی نہیں اہل بصیرت رہنما بھی تھے: وزیرِ اعظم
  • علامہ اقبال شاعر ہی نہیں اہل بصیرت رہنما بھی تھے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • پاکستان اور ایران کے تعلقات، چیلنجز اور تعاون کی راہ
  • پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل
  •  دو ریاستی حل ہم کبھی بھی اسرائیل کو قبول ہی نہیں کرتے، فخر عباس نقوی 
  • جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہورہی ہے انکی عقل چلی گئی ہے: اعظم سواتی
  • مقبوضہ کشمیر میں امن و ترقی کے بھارتی حکومت کے دعوے جھوٹے ہیں، کانگریس رہنما
  • پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ زیر حراست، تھانا سول لائن منتقل