پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100انڈیکس میں 2000زائد پوائنٹس کی کمی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز

کراچی (سب نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز آج دن کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں مندی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 2002 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 16 ہزار 439 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج 100 انڈیکس 2540 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 31 کروڑ شیئرز کے سودے 20.

95 ارب روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 216 ارب روپے کم ہوکر 14182 ارب روپے رہی۔یاد رہے کہ 20 مارچ کو 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 19 ہزار 421 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا تھا، حصص بازار میں 66 کروڑ شیئرز کے سودے 38 ارب روپے میں طے ہوئے تھے۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پوائنٹس کی کمی ارب روپے

پڑھیں:

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس سے سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 8100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 8100 روپے اضافے کے بعد 357800 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 6944 روپے اضافے کے بعد 306755  روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 281202  روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 69 ڈالر اضافے کے بعد 3395 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل 10: آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان جوڑ پڑے گا
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی؛ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا
  • معاشی استحکام کے مثبت اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر کیسے مرتب ہورہے ہیں؟
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز، 100انڈیکس میں 900 پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: مثبت رجحان، 617 پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستان، ترکی، یونان، میانمار، افغانستان میں شدید ترین زلزلہ آنے کا خدشہ،ماہرین ارضیات کی نئی وارننگ جاری
  • پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ
  • پنجاب میں20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے سستا ہو گیا