کراچی: غلط انجکشن سے 15 سالہ لڑکی کی ہلاکت، ڈاکٹر، داماد اور بیٹی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے ملیر سٹی بچل گوٹھ کھوکھراپار چمن کالونی میں غلط انجیکشن لگنے سے 15 سالہ لڑکی نصرت بی بی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں نامزد ڈاکٹر، اس کے داماد اور بیٹی کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد واحد بخش کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں قتل بالسبب اور غفلت و لاپرواہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
والد کے بیان کے مطابق ان کی بیٹی طبیعت خراب ہونے پر والدہ کے ہمراہ ڈاکٹر رشید کے کلینک گئی، جہاں غلط انجیکشن لگنے کے بعد اس کی حالت بگڑ گئی۔
جب والد کلینک پہنچے تو بیٹی کے منہ سے جھاگ نکل رہا تھا، جبکہ ڈاکٹر رشید، اس کا داماد اور بیٹی موقع پر موجود تھے۔ دوا لانے کے بعد والد کو معلوم ہوا کہ بیٹی انتقال کرچکی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکٹر رشید کا داماد امجد اور بیٹی کلینک میں بطور اسٹاف کام کرتے تھے۔ حکام نے تفتیش شروع کردی ہے اور ڈاکٹر سمیت کلینک اسٹاف کی اسناد بھی چیک کی جا رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:حکومت نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اور بیٹی
پڑھیں:
لاہور: 13 سالہ طالبعلم سے بدفعلی کی کوشش ناکام، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور گرفتار
لاہور:گرین ٹاؤن پولیس 13 سالہ طالبعلم سے نازیبا حرکات اور بدفعلی کی کوشش کرنے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
ملزم بچے کو اسکول سے گھر لے کر جا رہا تھا جب اس نے گاڑی میں نازیبا حرکات کیں، بچے کے شور مچانے پر ملزم اسے گھر کے باہر چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔
جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے بروقت ایکشن پر ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔