اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرغذائی تحفظ رانا تنویر حسین کہتے ہیں کہ چینی 180 روپے فی کلو ہونے کی خبر بے بنیاد ہے۔ مارکیٹ میں 164 اور یوٹیلیٹی اسٹور پر 153 روپے فی کلو مل رہی ہے۔ چینی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ قیمت نہیں بڑھانے دیں گے۔

رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو چینی کی قیمتوں کی نگرانی کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت نے چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے ایکشن لیا ہے اور کسی کو قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر اس مسئلے پر کام کر رہی ہے تاکہ عوام کو سستی اور وافر مقدار میں چینی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہوں پر یقین نہ کریں۔
مزیدپڑھیں:بابراعظم اور محمد رضوان کی ٹیم میں واپسی کے سوال پر مصباح ، سرفراز کے قہقہے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: چینی کی قیمتوں قیمتوں میں

پڑھیں:

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں  کمی کے بعد آج پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 300 روپے اضافے کے بعد 443,562 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 392 روپے اضافے کے بعد 380,282  روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 348,604  روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 05 ڈالر اضافے کے بعد 4212 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان میں سونا ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا

متعلقہ مضامین

  • رانا تنویر: نواز شریف کا نظریہ آج بھی سویلین سپرمیسی کا عکاس ہے
  • نواز شریف کا نظریہ آج بھی سویلین سپر میسی کا ہے: رانا تنویر
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین قومی زیتون فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
  • پاکستان کا موسم سپریم کوالٹی زیتون کی کاشت کیلئے آئیڈیل ہے: رانا تنویر
  • خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے کی بڑی کمی کا امکان
  • کے پی کے وزیر اعلیٰ آئے روز اڈیالہ جیل کے باہر تماشا لگا دیتے ہیں؛ یہی رویہ رہا تو گورنر راج ناٖفذ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ؛ وفاقی وزیر رانا تنویر
  • ملک میں دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں کمی، سالانہ بنیاد پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 3.90 فیصد پر آگئی
  • پاکستان کا موسم اعلیٰ معیاری زیتون کی کاشت کیلئے نہایت موزوں ہے: رانا تنویر حسین
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان ملاقات کے دوران محو گفتگو ہیں