نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں کپڑے کا تاجر ڈکیتی مزاحمت پر قتل، ملزمان 30 لاکھ لے گئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
نوشہرہ:
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک کی حدود میں رہزنوں نے کپڑے کے تاجر سے 30 لاکھ روپے لوٹ لیے اور مزاحمت پر اسے قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تاجر 30 لاکھ روپے کی رقم لے کر جارہا تھا کہ بائیک سوار ملزمان نے اسے روکا اور رقم چھیننے کی کوشش کی، تاجر نے اپنی کمائی جاتا دیکھ کر مزاحمت کی جس پر سفاک ملزمان نے فائرنگ کرے اسے موقع پر ہی قتل کردیا اور رقم چھین کر فرار ہوگئے۔
اکوڑہ خٹک پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
رواں سال ملک میں سونےکی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
لاہور:سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے جب کہ 10 گرام سونےکا بھاؤ 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے پر برقرار ہے۔
عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 3326 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں سال 2025 کے آغاز پر ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے تھا۔ آج 108 روز میں فی تولہ سونےکا بھاؤ 77 ہزار ایک سو روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے ہوگیا ہے۔
10 گرام سونےکا بھاؤ اس دوران 66 ہزار ایک سو روپے بڑھ کر 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے ہوگیا ہے۔
عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 712 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 326 ڈالر فی اونس ہے۔
Post Views: 3