امریکا میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
امریکا میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقادکیاگیا۔
قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے قرارداد پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ترقی پسند اور خوشحال پاکستان کے لیے اتحاد، عزم اور مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نیویارک نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا۔
تقریب میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے اراکین، ماہرین تعلیم، صحافیوں، مخیر حضرات اور کمیونٹی رہنماوٴں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس پروگرام میں قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی کی قیادت میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں قونصلیٹ کے افسران بھی موجود تھے۔
تقریب میں صدر اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ 23 مارچ کی اہمیت پر ایک مختصر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔
اپنے کلیدی خطاب میں قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے قرارداد پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ترقی پسند اور خوشحال پاکستان کے لیے اتحاد، عزم اور مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔
قونصل جنرل نے امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ (APAG) اور اس کے صدر علی راشد کی نیویارک سٹیٹ اسمبلی اور سینیٹ کی طرف سے 23 مارچ 2025 کو "پاکستان-امریکن ہیریٹیج ڈے" اور 19 مارچ 2025 کو "بزنس ڈے" کے طور پر قرار دیتے ہوئے حال ہی میں دو قراردادوں کو منظور کرنے میں ان کے کردار کو سراہا۔
قونصل جنرل نے کہاکہ یہ اعترافات کمیونٹی کے لیے ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتے ہیں اور ریاست نیویارک کے ثقافتی اور اقتصادی ڈھانچے میں پاکستانی نڑاد امریکیوں کے بڑھتے ہوئے تعاون کے اعتراف کا ثبوت ہیں۔
تقریب میں پاکستان کے لیجنڈ گلوکار اور پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والے امجد حسین کے ایک قومی گیت کی روح پرور پیشکش نے ایک سماع باندھ دیا، جس نے حاضرین میں حب الوطنی کے جذبات کو ابھارا۔
تقریب نے پاکستانی قوم کے اتحاد، لچک اور امنگوں کی یاد دہانی کے طور پر کام کیا، اور بیرون ملک پاکستانی اقدار، ثقافت اور مثبت امیج کو پیش کرنے میں تارکین وطن کے اہم کردار کو تقویت دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں پاکستانی میں پاکستان پاکستان کی پاکستان کے کمیونٹی کے کردار کو
پڑھیں:
ترکیہ کے تعاون سے ہری پور میں 41 اجتماعی شادیوں کا انعقاد، ہر جوڑے کو 200 ڈالر سلامی
ہری پور میں برادر اسلامی ملک ترکیہ کے تعاون سے ایک فلاحی ادارے کے زیر اہتمام 41 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، ترک فلاحی تنظیم کے وائس چیئرمین اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے نوبیاہتا جوڑوں کا نکاح پڑھایا۔ اس موقع پر ہر دلہن کو ضروریات زندگی پر مشتمل جہیز فراہم کیا گیا، جبکہ 41 جوڑوں کو 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے برائیڈل گفٹس دیے گئے۔ اس کے علاوہ برادر اسلامی ملک ترکیہ کے مہمانوں کی جانب سے ہر جوڑے کو 200 ڈالر سلامی بھی دی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ ترکیہ کی جانب سے اجتماعی شادیوں کا اہتمام قابل تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان اور وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے تمام نوبیاہتا جوڑوں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کی۔
فلاحی ادارے کے چیئرمین ندیم احمد خان نے بتایا کہ گزشتہ 25 برس سے مستحق اور یتیم بچیوں کی باعزت رخصتی کا اہتمام کیا جارہا ہے اور اب تک 456 بچیوں کی شادیاں کروائی جاچکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں وہ تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جو والدین اپنی اولاد کی شادی پر مہیا کرتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر نوبیاہتا جوڑوں اور ان کے اہلخانہ نے انتظامات پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اجتماعی شادی پاکستان ترکیہ سردار یوسف نکاح ہری پور