پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈز نے باہمی اتفاق رائے سے آئندہ ہونے والی سیریز سے ایک روزہ میچز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طے شدہ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں 3 ایک روزہ اور 3 ٹی20 میچز کھیلنے تھے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش سے شکست پر شاہد آفریدی پھٹ پڑے

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز رواں برس مئی میں ہونی ہے، تاہم اب دوطرفہ سیریز میں صرف ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے، ایک روزہ میچز نہیں ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں بورڈز نے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا ہے۔

دونوں بورڈز کی جانب سے نظرثانی کے بعد اب پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 5 ٹی20 میچز کی سیریز کھیلی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال کو میچ کے دوران دل کا دورہ، حالت تشویشناک

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کا شیڈول سے ہٹ کر دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر ٹی20 میچز کی سیریز کھیلنے کا امکان ہے، پاکستان ٹیم جولائی میں بنگلہ دیش کا دورہ کرےگی، جہاں 3 ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بنگلہ دیش بورڈز پاک بنگلہ دیش سیریز پاکستان ٹی20 ٹی20 ورلڈ کپ دورہ بنگلہ دیش دورہ پاکستان کرکٹ متفقہ فیصلہ ون ڈے میچز ختم وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش پاک بنگلہ دیش سیریز پاکستان ٹی20 ٹی20 ورلڈ کپ دورہ بنگلہ دیش دورہ پاکستان کرکٹ متفقہ فیصلہ ون ڈے میچز ختم وی نیوز بنگلہ دیش کے کے مطابق ٹی20 میچز

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، پہاڑی علاقوں میں تعمیرات ریگولیٹ کرنے سے متعلق فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے پہاڑی علاقوں میں تعمیرات ریگولیٹ کرنے کےلیے ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس بارے میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ پہاڑی علاقوں میں ماحولیاتی مسائل کے پیش نظر تعمیرات ریگولیٹ کرنے اور مخصوص گائیڈ لائنز پر عملدرآمد ضروری ہوگیا ہے۔

سیکرٹریٹ کے مراسلے میں مزید کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے متعلقہ حکام پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ ورکنگ گروپ ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی کی سربراہی میں قائم کیا جائے، جو گائیڈ لائنز کے موثر نفاذ کےلیے میکینزم ترتیب دے گا اور 2 ماہ میں طریقہ کار پر مشتمل پلان پیش کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ کا دورہ کریں گے، صدر اردوان سے ملاقات شیڈول
  • افغان عبوری وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی
  • ماحولیاتی تبدیلی: پنجاب حکومت کا موٹرسائیکل سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا
  • متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ 20 سے 21 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرینگے
  • میں نے کچھ غلط نہیں کیا’ سیریز ایڈولینس پر ایک مختلف نقطہ نظر‘
  • خیبر پختونخوا، پہاڑی علاقوں میں تعمیرات ریگولیٹ کرنے سے متعلق فیصلہ
  • بنگلہ دیش نے 1971 کے واقعات پر معافی اور معاوضے کا مطالبہ کیا ہے، پاکستان
  • پاکستان نے بنگلہ دیش کے 1971 کے واقعات پر معافی اور معاوضے کے مطالبے کی خبروں پر رد عمل جاری کر دیا 
  • بنگلہ دیش کے معافی کے مطالبے پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل
  • پاک بنگلہ دیش سفارتی تعلقات کی بحالی اہم پیشرفت