بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ اور نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ 14 اقساط پر مشتمل خصوصی پروگرام ” شی جن پھنگ اکنامک تھاٹ سیریز لیکچرز” 24 مارچ کی شام 19:45 پر چائنا میڈیا گروپ کے فائننس چینل پر نشر کیا جائے گا۔ یہ پہلا ٹی وی فیچر پروگرام ہے جس میں شی جن پھنگ کے معاشی خیالات کی منظم طریقے سے وضاحت کی گئی ہے۔اس پروگرام میں صدر شی جن پھنگ کی جانب سے نئے ترقیاتی تصور پر عمل درآمد، ایک نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر، اعلیٰ معیار کی ترقی اور نئے معیار کی پیداواری صلاحیت کو فروغ دینے، نئے دور میں چین کی اقتصادی ترقی کے لئے شی جن پھنگ کی معاشی سوچ کی تاریخی کامیابیوں اور تبدیلیوں کو منظم انداز میں پیش کرنے اور شی جن پھنگ کی معاشی سوچ کی خصوصیات، نظریاتی قدر اور عملی طاقت کو جامع طور پر پیش کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شی جن پھنگ

پڑھیں:

معیشت کی ترقی کیلئے کاروباری طبقے کے مسائل کا حل ضروری ہے: ہارون اختر خان

ہارون اختر خان — فائل فوٹو

وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کا کہنا ہے کہ معیشت کی تیز رفتار ترقی کے لیے کاروباری طبقے کے مسائل کا حل ضروری ہے۔

وزیراعظم کے وژن کے تحت معیشت کو مستحکم کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ہارون اختر خان نے کراچی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا جہاں ان کی زیرِ صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ کراچی چیمبر آف کامرس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

معروف صنعت کار ہارون اختر خان کو وفاقی كابینہ میں شامل کر لیا گیا

معاون خصوصی ہارون اخترخان نے کہا کہ وہ ان شااللّٰہ وزیراعظم كی امیدوں پر پورا اترنے كی كوشش كریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی چیمبر آف کامرس نے بجٹ تجاویز پیش کیں، متعلقہ ادارے بجٹ تجاویز پر فوری کام شروع کریں۔

معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ کاروبار میں آسانی اور سہولتوں کی فراہمی وزارت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام اور سرمایہ کاری میں اضافہ وزیرِ اعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • معیشت کی ترقی کیلئے کاروباری طبقے کے مسائل کا حل ضروری ہے: ہارون اختر خان
  • چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے “گلوبل چائنیز کمیونیکیشن پارٹنرشپ”میکانزم کا قیام
  • وفاقی حکومت نے پاکستان کے نوجوانوں کی سماجی و معاشی خودمختاری کے لیے درجنوں پروگرامز شروع کیے ہیں،چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود
  • سی پیک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، قیصر احمد شیخ
  • چائنا میڈیا گروپ  کے  ایونٹ   “گلیمرس چائینیز   2025 ”  کا  کامیاب انعقاد 
  • چینی صدر کا 10 سال قبل دورہ پاکستان دوستانہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ
  • سپلائی چین میں خامیاں پاکستان کے شہد کے شعبے کی ترقی میں رکاوٹ ہیں. ویلتھ پاک
  • مسیحی برادری نے ایسٹر منایا صدر کی مبارکباد
  • غزہ کی صورت حال “ڈرامائی اور افسوسناک” ہے، پوپ فرانسس
  • “سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے” درخواست موصول ہوگئی