— فائل فوٹو

بلوچستان کے شمالی بالائی سرحدی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں، بالائی سرحدی علاقوں میں گہرے بادل آرہے ہیں، افغانستان میں موجود مغربی سسٹم بلوچستان کی جانب تیزی سےبڑھ رہا ہے۔

یہ غیر معمولی موسمیاتی سسٹم آج رات تک بلوچستان کے شمال سرحدی علاقے متاثر کر سکتا ہے، جس کی وجہ سے آئندہ 24 گھنٹوں میں بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے جبکہ اگلے 48 گھنٹوں میں یہی موسمیاتی سسٹم  پاکستان کے بالائی علاقوں تک آ سکتا ہے۔

کوئٹہ میں موسم سرد ، درجہ حرارت 8 ریکارڈ

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم سرد ہے۔

 صوبے میں منگل کی شام سے سردیاں پھر سے لوٹ آنے کا امکان ہے، جبکہ بدھ سے شمال بالائی بلوچستان میں درجۂ حرارت منفی 3 سے 5 درجے تک گر سکتا ہے۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ افغانستان میں موجود غیر معمولی موسمیاتی سسٹم میں مسلسل اتار چڑھاؤ آ رہا ہے، جس کے باعث بلوچستان کے شمالی بالائی علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سرحدی علاقوں میں بلوچستان کے

پڑھیں:

بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان

اسلام آباد(اوصاف نیوز)ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی ہے۔بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔دوسری جانب کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔
آئندہ دنوں میں بجلی مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ سستی ہوگی، اعظم نذیر تارڑ

متعلقہ مضامین

  • بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج پھر بارش اور ژالہ باری
  • اسلام آباد، راولپنڈی میں اگلے چند گھنٹوں تک بارش، تیز ہواؤں کیساتھ ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری
  • 3 دن سے بارش، شدید ژالہ باری ، آسمانی بجلی گرنے پر 50 مویشی ہلاک
  • آج اسلام آباد اورکشمیرمیں آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک کا امکان
  • صوابی، ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 افراد زخمی
  • صوابی؛ ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 زخمی 
  • ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ24گھنٹوں میںر بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسلا دھار بارش، ژالہ باری کی پیشگوئی